The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) موجودہ حکومت نے عوامی امنگوں کی پامالی کے سنگین اقدام کیئے ہیں ، پیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران کے بعد بجلی کا بحران سنگین سازش ہے، سانحہ پشاور کے بعد تشکیل کردہ قومی ایکشن پلان سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیر پیٹرولیم کی جانب سے پاکستانی عوام کی توہین قابل مذمت فعل ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ملک کو درپیش پیٹرولیم اور بجلی کے مصنوعی بحران کے تناظر میں مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے حالیہ دنوں ملک میں پیدا ہونے والےپیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران کے بعد کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا، بحران کے اسباب اور حل کے لیئے بنائی گئی کمیٹی قوم کے ساتھ مذاق کے سوا کچھ ثابت نہ ہوئی، افسوس ناک بات تو یہ ہے کہ عوام کو پیٹرول کے مصنوعی بحران کےنام پر ایک ہفتہ لائنوں میں لگا کر ان کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا، دوسری جانب بحران کے اصل ذمہ دار نا اہل وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پیٹرول کے حصول کیلئے لائنوں میں لگنے والےبزرگوں ، خواتین ،بچوں اور جوانوں کو بھیکاری اور پیٹرول بحران کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا، حکومتی وزراء کی جانب سےغیور پاکستانی عوام کی یہ توہین پہلی مرتبہ نہیں ، اس سے قبل بھی ن لیگ کے وفاقی وزراءایسے نازیبا بیانات دیتے رہے ہیں جو آن رکارڈ ہیں، اوگرا کے نام پر لٹیروں کا ٹولہ اکھٹا کیا گیا ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ ابھی قوم کے پیٹرول کے حصول میں ذلت کے زخم نہیں بھرے تھے کہ ن لیگ کی نا اہل حکومت نے بجلی کا بحران لا کھڑا کیا ہے ،پنجاب ، بلوچستان سمیت خیبر پختونخواکے بیشتر شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام شدید ترین بجلی بحران کا سامنا کر رہے ہیں ، نواز شریف کی حکومت قومی ایکشن پلان کوبجلی اور پیٹرول کے بحران میں چھپانا چاہتی ہے،پاک فوج کے پریشر اور عوامی خواہش پر ن لیگ نے بحالت مجبوری اکیسویں آئینی ترمیم اور ملٹری ایکٹ پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن اب اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر کےعوام کی توجہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے، عوام ہوشیار ہے اور حکومت کے تمام تر مذموم عزائم کو بھانپ چکی ہے، انہوں نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کے دہشت گردوں کو بلاتفریق تختہ دار پر لٹکایا جائے جو کہ قومی مفاد کے لئے نا گزیر ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی مکمل نا اہلی ثابت کرتی ہے، ضلع وسطی اور ضلع کورنگی شیعہ کمیونٹی کی مقتل گاہ بن چکے ہیں ، حکومت شہید محمداحمد اور شہید وزیر حسین کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، ڈاکٹر، وکلاء اور عام شہریوں کے بعد شیعہ دکاندار تکفیری ٹارگٹ کلرز کا آسان ہدف بنے ہوئے ہیں ، کراچی شہر میں اہل تشیع کو (Multi Dimensional)ٹارگٹ کلنگ کا سامنا ہے، شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں مذہبی و سیاسی تکفیری عناصر ملوث ہیں ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقاتی دائرہ کار میں وسعت اختیار کریں ، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ ہمیں عزاداری ، ولایت اور شیعہ سنی وحدت جیسے عظیم ہدف سے دور نہیں کر سکتی ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے امام بارگاہ حسینی جی ایریا کورنگی میں شہید محمد احمد اور شہید وزیر حسین کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن ، علامہ ناظر تقوی، علامہ اشرف علی،علامہ احمدعلی امینی و دیگر رہنما بھی موجود تھے، شہداء کی نماز جنازہ علامہ شبیر الحسن طاہری کی زیر اقتداء ادا کی گئی جب کے تدفین قبرستان وادی حسین ؑ میں عمل میں لائی گئی۔
علامہ امین شہیدی کا مذید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سی ایم ہاؤس پر دیئے جانے والے ایم ڈبلیوایم کے دھرنے میں کیئے گئے بعض اہم مطالبات پرآٹھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی عمل درآمد نہیں کیا، سندھ حکومت کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر قابو نہیں پاسکتی تو تمام شیعہ تاجروں ، ڈاکٹروں ، وکلاء ، علماء اور شہریوں کو فوری اسلحہ لائسنس بمعہ پرمٹ فوری جاری کرے، ہم نے بارہا حساس علاقوں اور دہشت گرد مراکز کی نشاندہی کی لیکن اب تک کوئی ٹھوس کاروائی دیکھنے کو نہیں ملی، دہشت گردوں کو سرکاری مہمان بناکر رکھنے کی نہیں تختہ دار پر لٹکانے کی ضرورت ہے،سندھ حکومت سنگین جرائم میں ملوث دہشت گردوں کی فوری پھانسیوں کے اقدامات کرے، لانڈہی کورنگی ، قائد آباد،ناظم آباد، گولیمار، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد،سرجانی ، نارتھ کراچی،قصبہ کالونی ، سہراب گوٹھ، لسبیلہ سمیت متعدد علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ پناہ گاہوں اور مدارس کے نام پر بنائے گئے بعض دہشت گرد مراکز کے خلاف فوری ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے، ہم وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرزاور کورکمانڈر کراچی سے ایک مرتنہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر بھر میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جائے، ان کی سیاسی و مذہبی شناخت کو میڈیا کی مدد سے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور انہیں سر عام کیفر کردار تک پہنچا یا جائے، اگر سندھ حکومت نے اگر شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام اور قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدہ اقدامات نہیں کیئے تو ملت جعفریہ کسی راست اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین وہ پہلی جما عت ہے جس نے پا کستان میں دہشت گر دوں سے مذا کر ات کو شیطان سے مذا کرات کہا اور دہشت گر دی کے خلاف ملک گیر آپریشن کا مطالبہ کیا ۔آج تمام پارلیمانی پا رٹیوں کا دہشت گر دی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مو قف کی تا ئید کر کے اکٹھے ہو نا خوش آئند ہے۔لیکن بعض سیا سی عنا صر دہشت گردوں کو بچانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا رُوخ مو ڈ رہے ہیں ۔ وطن عزیز ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی کیفیت میں ہے اگراس وقت ملک گیر آپریشن کر کے دہشت گر دوں ان کی پنا ہ گا ہوں اور اُن کے مراکز کو ختم نہ کیا گیا تو پاکستان اس عفریت سے نجات نہیں پا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مر کزی سیکریٹری امور سیا سیات نا صر عبا س شیر ازی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیااس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان اور صو بائی سیکریٹر ی سیا سیات ایم ڈبلیو ایم سید محمد رضا آغا ،( سیکریٹر ی جنرل ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویثرن عبا س علی موسوی ،کونسلر و ڈویثرنل سیکریٹر ی ما لیات ایم ڈبلیو ایم کر بلائی رجب علی اور کونسلر حلقہ نمبر 10کربلائی عباس علی بھی موجود تھے۔
ناصر شیرازی کاکہنا تھا کہ وہ دہشت گرد جو وزیرستان میں مذہب کے نا م پر قتل عام کرتا ہے اور کوئٹہ سے لیکر پشا ور تک بے گناہوں کے خون سے ہا تھ رنگتا ہیں چھوٹا مجرم ہیں اور وہ دہشت گر د سیاسی اور صحافی سطح پر ان عنا صر کو مدد فراہم کرتا ہیں بڑا مجرم ہیں دہشت گر دوں اور اُن کے سر پر ستوں کے خلاف بلا امتیاز کا ر وائی وقت کی اہم ٖضر ورت ہیں۔ مذہبی انتہاپسندی کو روکنے کیلئے بلوچستان میں بھی اصلاحا ت کرنے اور علاقے کو حقوق دلانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر اپنا کر دار ادا کرتی رہے گی ۔
پنجا ب میں ن لیگ کی صو بائی اور وفا قی حکومت نے دہشت گر دوں کو یقین دہانی کرائی ہیں کہ اُن کے سیا سی عہدے داروں اور اہم کا رکنوں کو قانون کے شکنجے میں نہیں لیا جا ئیگا یہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ کے روح کے خلاف ہیں ۔ن لیگ کی خا رجہ اور دا خلہ پا لیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی لہذا مجلس وحد ت مسلمین ن لیگ کی قیا دت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے امکانا ت کو مستر د کر تی ہیں۔ن لیگ نے اپنی دھا ندلی کی پا لیسی کوگلگت بلتستان تک توسیع دی ہے اور متعصب نگر ان حکومت ،چیف الیکشن کمشنر اور وزرا ء کی فوج کو تعینات کر کے پری پول ریگنگک کا آغا ز کر دیا ہے ہم اتحادیوں کے سا تھ ملکر اس سا زش کو نا کام بنائینگے ۔
اگر کوئٹہ کے سا نحات کے مر تکب افراد کو گر فتار کرکے نشان عبرت بنایا جاچکا ہوتا تو سانحہ پشا ور رونما نہ ہوتا ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ میں مذہبی دہشت گر دوں اور دہشت گردوں کو تیز ترین عدالتی پرا سس سے گزار کر نشا ن عبرت بنا یا جا ئے تاکہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کی حو صلہ شکنی ہوسکیں۔کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں شنا ختی کارڈ کے بلاکیج آئین پا کستان میں دی گئی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد قومی شنا ختی کا رڈ ارسا ل کیا جا ئے۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان میں اپنے اتحا دیوں کے سا تھ ملکر میئراور ڈپٹی میئرکے الیکشن میں بھر پور کر دار ادا کریگی اس ضمن میں اتحا دیوں کے با ہمی اتفا ق رائے سے اگر مجلس وحدت مسلمین کا ڈپٹی میئرآجا تا ہے تو یہ کوئٹہ شہر کے سا رے برادر اقوام کے بہترین مفاد میں ہوگا۔
مجلس وحدت مسلمین ملک میں پیٹرول کی نا یابی ،بجلی کی قلت ،گیس کی عدم فر اہمی جیسے معا ملات کو حکومت کی کارکر دگی پرکھنے کیلئے ایک معیا ر قرار دیتے ہوئے یہ سمجھتے ہیں کہ ن لیگ حق حکومت کھو چکی ہے اور وہ ملک کو بحر انوں سے نکا لنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ملک بھر میں پالیسی آف بیلنس کے نام پے بے گنا ہوں کی گرفتا ری دہشت گر دوں کی حو صلہ افزائی سے متر ادف ہے مجلس وحدت مسلمین نے وطن عزیز کو استحکام عطا کرنے کیلئے شیعہ ،سُنی اتحاد کاجو سلسلہ شر وع کیا ہے اُس میں اضا فہ کرتے ہوئے اہم دربا روں کی گدی نشینوں کو بھی شا مل کیا جا رہا ہیں 27جنوری کو کوٹ مٹھن میں خواجہ فرید کے عرس کی تقریبات میں ایک بڑے اجلاس میں وحدت اسلامی کے حوالے سے اہم پیش رفت متو قع ہے۔آخر میں کربلائی عباس علی حلقہ نمبر 10 کے کونسلر نے غیر مشروط مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کیا۔
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں ہے کہ سکردو انتظامیہ سکردو میں آٹے کی مصنوعی قلت کو فوری طور پر ختم کرے اور ترسیل کو بہتر بنائے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کے لیے بلتستان کی عوام کو بیکاریوں کی طرح صفوں میں رکھنا ناقابل برداشت ہے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور متعلقہ ادارے انسانوں کی عزت نفس کا خیال رکھے۔سکردو میں آٹے کی مصنوعی بحران کرنے والے مافیا کا گھیرا تنگ کر کے فوری طور پر آٹے کی قلت ختم نہ کی گئی تو ہم خاموش نہیں رہے ہیں۔ انتظامیہ کسی قسم کی لیت و لعل سے کام لیے بنا آٹے کی سپلائی کو بہتر کرے اور عوام کو صفوں میں رکھ کر دینے کا سلسلہ بند کرے۔آٹا مافیا کا گھیرا تنگ نہ کیا گیا تو یہ مصنوعی قلت شدید بحران کی صورت اختیار کی جائے گی اور عوام ایک ایک روٹی کی محتاج ہو جائے گی جبکہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے منافع کما رہے ہوں گے۔حساس ادارے ان مافیا کی صحیح رپورٹنگ اعلی حکام تک پہنچائے اور عوام کے حلق سے لقمے چھین کر کمانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔انتظامیہ انتظامی طاقت اور اختیار کو بروئے کار لا کر عوامی مسائل حل کرے ۔ آٹے کی مزید بحران اور قلت کوبرداشت نہیں کی جائے گی۔
وحدت نیوز (اصفہان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان کے سیکریٹری جنرل سیدتقی شاہ زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تکفیری اور یزیدی سوچ اج مکمل طورپر معامشرہ میں تنہاہی اور بکھلاہٹ کا شکار ہیں۔یہ ناتو کسی مذہب اور فرقے کے ہوسکے اور نا ہی پاکستان کے۔ان کے مدارس میں فرقہ واریت اور وطن دشمنی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ دور حاضر میں معصوم بچے محفوظ ہیں نہ جوان اور نہ ہی بوڑھے ۔اگرکہاجائے کہ کوئی بھی پاکستانی محفوظ نہیں تو بے جا نہیں ہوگا۔اور یہ گروہ ہر پاکستانی کی جان مال اور عزت وآبرو کو اپنے لیے حلال اور جائز سمجھتے ہیں اورسب کوکافرحربی سمجھتے ہیں۔یہ جب چاہیں جہاں چاہیں جس کو چاہیں گولی مار دیں یابم دھماکہ کردیں کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے۔اگربات یہاں تک ہوتی تواس کا حل نکالاجاسکتا تھا مگراس ظلم میں حکومتی عہدیداربھی ان کیساتھ برابر کے شریک ہیں اوران دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔اس راز سے پردہ اس وقت اٹھا جب فوج نے چند یزیدیوں کو تختہ دار پہ لٹکایاتویہ لوگ بول پڑے۔تکفیریوں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد ہے۔شیعہ سنی پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں۔ اور پاکستان کے نام پہ اپناسب کچھ لٹانیوالے ہیں۔تکفیریوں اوران کے ہم فکر سیاستدانوں کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اس اتحاد کو توڑا جایاس بات کا ثبوت مولانا فضل الرحمان کی وہ کانفرنس ہے جس میں شیعہ کافر کے نعرہ لگائے گے۔شیعہ قوم وہ واحد قوم ہے کہ جس نے اپنے مدارس کے دروازے حکومت اور فوج کیلئے کھول دیے کہ حکومت جب چاہے شیعہ مدارس کی تلاشی کر سکتی ہے۔ہمارے مدارس میں امن اسلام اوروطن سے محبت کی تعلیم دی جاتی ہے۔تاریخ اٹھا کے دیکھ لیں شیعہ قوم نے پہلے بھی وطن کے نام پہ قربانیاں دی ہیں اور انشاء اللہ آیندہ بھی وطن عزیز کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاے گا۔پاکستان میں اس وقت تک امن کا قیام ممکن نہیں جب تک طالبانی مائنڈ سیٹ سیاستدانوں کی فوج کی نگرانی میں تحقیقات نہیں کرائی جاتیں۔جن میں رانا ثناء اللہ مولانا سمیع الحق مولانا فضل الرحمان شہبازشریف مولوی عبدالعزیز اور ان کے ہم خیال تمام سیاستدانوں کو قانون کے کٹھرے میں لاکر ان سے معصوم لوگوں کے خون کا حساب لیا جاے۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) آل پارٹیزحریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے رہنما حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی کی دورہ پاکستان پر آزادکشمیر مظفرآبادآمد کے موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات تحریک آزدی کشمیر کے حوالے سے گفتگو اس موقع پر حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقبوضہ وادی میں فراڈ الیکشن کشمیری عوام کے ساتھ مذاق ہے جو وہ 1947سے کرتا آرہا ہے ٹرن آوٹ کا جھوٹا واویلا پیٹ کر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی بندوق کے زور پر چند افراد کوپولنگ سٹیشنز تک لیجایا گیا اگر کشمیر کی کل عوام بھی نکل کر ووٹ کاسٹ کر ے تو یہ عمل ان کی بنیادی انسانی ضروریات کے حصول کے لئے ہو سکتا ہے نہ کہ مستقبل بارے فیصلہ سازی کے لئے آل پارٹیز حریت کانفرنس نے اس الیکشن کو شروع ہی سے مسترد کردیا تھا بلکہ ہم نے اسے نان ایشو کہا تھا کیوں کہ ہمارا مطالبہ الیکشن نہیں بلکہ عوامی ریفرینڈم ،حق رائے دہی یا استصواب رائے ہے جس کے ذریعہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں اور کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں بھی حاصل ہے بد قسمتی سے بھارت قضیہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ میں لیکر گیا اور پھر ان قراردادوں سے مکر گیا جن میں کشمیری عوام کو حقوق دینے کی بابت کی گئی تھی ۔
حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی نے کہا کہ ہم ہندوستان پاکستان مذاکرات کے حامی ہیں لیکن مذاکرات ابھی تک معنی خیز نہیں ہوسکے جس کی بنیادی وجہ اصل فریق کشمیریوں کو مذاکراتی عمل شامل نہ کیا جانا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پاستان وہندوستان کی حکومتیں کشمیر کے دونوں خطوں کی قیادت کو مل بیٹھنے اور کشمیر کے منطقی فیصلہ پر غور خوض کا موقع فراہم کریں تاکہ وادی کے دونوں اطراف کی قیادت خواد اپنے مستقبل کا لائحہ عمل طے کر سکے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین آزدکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے حریت لیڈر کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر کی عوام تن من دھن سے مظلوم کشمیری عوام کی حمایت اور مدد کے لئے حاضر ہے تحریک آزدی کشمیر کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور سلسلہ آزادی کے حصول تک جاری رہے گا ،مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر اپنے مظلوم ومحکوم کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی ملت تشیع پاکستان کو گزشتہ چند دھائیوں سے مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے ہمارا کافی نقصان بھی ہو چکا ہے لیکن اس سارے کے باوجود ہم وطن عزیز پاکستان کے وفا دار بیٹے اور ملکی بقا وترقی کے ہراول دستہ کا حصہ ہیں اس دہشتگردی کے اکثر واقعات کے تانے بانے بھی بھارتی سرکار سے ملتے ہین جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ بھارت سرکار کشمیریوں کو تو تختہ مشق بنائے ہوئے ہی ہے لیکن اس کے ساتھ پاکستان کے اندر بھی در اندازی کر کہ کشمیریوں کہ حمایت کی سزا دینا چاہتا ہے ہم کشمیر کو صرف ایک زمینی ٹکڑے کا نہیں بلکہ مذہب اور عقیدے اور سب سے بڑھ کر انسانیت کا مسئلہ سمجھتے ہیں اس موقع پر حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی نے پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیری قوم کی اخلاقی وسیاسی حمایت ومدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کشمیر کہتے ہیں تو صرف سرینگر نہیں بلکہ جموں ،لداخ ،وادی اورآزادکشمیر کے تمام علاقے مراد ہوتے ہیں پاکستان کے ساتھ ہمارا اسلام اور قرآن کا رشتہ ہے جو کبھی کمزور ہوا ہے نہ ہوگا
وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس بسلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم 27جنوری منگل دربار سہیلی سرکار مظفرآباد میں منعقد ہو گی، منتظمین کے مطابق کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ، تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات شریک ہونگی، رابطہ مہم زور و شور سے جاری ، محبت و عشق رسول سے سرشار اہل اسلام مظفرآباد کا بڑا اجتماع ہو گا، دوران مہم کے دوران مختلف شخصیات ،زعماء، عمائدین،علماء، ڈاکٹرز، میڈیا نمائندگان، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان کو مدعو کیا جا رہا ہے، شہر بھر میں بینرز و پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے، شہر کے مضافاتی علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ و ضلع مظفرآباد کی کابینہ کے اراکین وفود کی صورت میں دورہ کر رہے ہیں ، جہاں وہ ڈور ٹو ڈور کانفرنس کی دعوت دیں گے، اور مختلف شخصیات ، درباروں کے سجادہ نشین حضرات، زعماء، و بزرگان سے ملاقات کریں گے۔کانفرنس وحدت امت کے لیئے سنگ میل ثابت ہو گی، کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ محمد امین شہیدی ممبر اسلامی نظریاتی پاکستان ہونگے، جبکہ صدارت زعیم ملت علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی کریں گے، جبکہ کانفرنس میں دیگر مہمانان گرامی علامہ عبدالخالق نقشبندی صدر سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر ، جناب ظفر اقبال طاہر ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر ، صاحبزادہ محمد سلیم چشتی صاحب، پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی صاحب بھی کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے، معروف نعت خواں ظہور بخاری آف راولپنڈی و بلبل کشمیر ضیاء احمد چغتائی بحضور سرور کائنات نذرانہ عقیدت پیش کریں گے
وحدت نیوز (بیروت) ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرای کی لبنان کے معروف سنی عالم دین اور مسلم علماء ایسوسی ایشن لبنان کے صدر شیخ احمد الزین اور مسلم علماء ايسوسی ايشن لبنان كے أمور خارجہ كے سربراه مولانا شيخ ماهر مزهر سے ملاقات كی جس ميں مجلس وحدت مسلمین پاكستان كےڈپٹی سیکرٹری جنرل اورسیکریٹری امور خارجہ نے امت اسلاميہ كو درپیش مسائل اور پاكستان ميں اہل سنت اور اہل تشيع كے مابين اخوت اور وحدت كے قيام اور سنی اتحاد كونسل اور پاكستان عوامی تحريک کے ساتھ ہم آہنگی اور پاكستان كو بحرانوں سے نكالنے كيلئے مشتركہ جدوجہد سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔
سربراہ مسلم علماء ايسوسی ايشن نے مجلس وحدت كی كوششوں كو سراہا اور لبنان و بلاد شام ميں مسلمانوں كے مابين وحدت و اخوت اور نفرتوں اور تكفيريت كی فكر كے مقابل علماء لبنان كی كوششوں كو بيان كيا اور کہا كہ آج عالم اسلام تكفيريت كی جلائی ہوئی آگ ميں جل رها ہے اب جہان اسلام كے سب علماء اہل سنت اور اہل تشيع كو صیہونی سازشوں كو بے نقاب كرنا چاہیے اور اميد ظاہر کی كہ سعودی عرب کے نئےفرمانروا امير سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب كی سياست ميں تبديلی لائيں گے اور عالم اسلام امنی بحرانوں سے نكلنے ميں كامياب هوگا اور اسرائيل جو خطے ميں سب مسلمانوں كا دشمن ہے اس ناپاک غاصب وجود كا خاتمہ ہو گا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد ) روایتی بیلنس پالیسی سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے دہشت گرد مخالف لوگوں کی گرفتاریاں انکی متعصبانہ سوچ کی عکاسی ہے پنجاب حکومت کالعدم دہشت گرد جماعت کے ہاتھوں یرغمال ہے خادم اعلیٰ پنجاب کا دہشت گرد گروہ کو ان کیخلاف کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروانا دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے پر کاری ضرب ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے سیاسی کونسل کے اراکین کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن دہشت گردوں اورپر امن شہریوں میں تمیز کی جائے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں ملت جعفریہ کے درجنوں افراد کو بلا وجہ گرفتار کیا جا رہا ہے۔اور کئی گھروں میں چھاپے مار کر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ،پاکستان میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے شکار لوگوں کو محض تکفیری دہشت گردوں کو خوش کرنے کے لئے ہرساں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے موجودہ اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کس قدر سنجیدہ ہے سید ناصرشیرازی نے اس موقع پر مزید کہا کہ حکمران گلگت بلتستان میں دھاندلی کے منصوبے بنا کر اپنی حکومت کیلیے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں،ہم گلگت بلتستان کے متنازعہ نگران سیٹ اپ کو ہرگز قبول نہیں کرینگے اگر گلگت بلتستان میں 35پنکچر کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی گئی تو حکمرانوں کا یوم حساب آجائے گا ۔گلگت بلتستان کے عوام اس کوکسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،گلگت بلتستان میں ہم خیال جماعتوں سے مل کر بہت جلدلائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گمبہ سکردو میں حساس اداروں کے در و دیوا ر پر تفرقہ آمیز اور توہین آمیز کلمات کا آوایزان ہوناسکردو انتظامیہ کی نااہلی اور عالمی سازشوں کا شاخسانہ ہے عوام ہشیار رہے اور اتحاد بین المسلمین کے خلاف کام کرنے والوں پر نگاہ رکھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے۔ بلتستان کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کر رہی ہے اور عالمی دہشتگرد تنظیموں کے روابط نظر آرہے ہیں حساس ادارے ذمہ داری کے ساتھ کام کرے اور دہشتگرد عناصر پر نگاہ رکھے۔
انہوں نے کہا کہ سکردو انتظامیہ بلخصوص اسسٹنٹ کمشنر کا رویہ افسوسناک ہے ایک طرف بلتستان میں مشکوک سرگرمیاں ہورہی ہیں اور در و دیوار پر تضحیک آمیز اور تفرقہ آمیز وال چاکنگ ہوتی ہے ، بلتستان سے ہی طالبان سے رابطے کے ثبوت فراہم ہوتے ہیں تو دوسری طرف بلتستان کے علماء پرقانون شکنی جیسے بدترین الزامات عائد کیے جاتے ہیں ۔علماء کی شان میں توہین کی صورت میں جو صورتحال پیش آئے گی اسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پرعائد ہوگی۔ عوامی حقوق کی خاطر سڑکوں پہ آنے اور احتجاج کرنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی یہ جمہوری دور ہے اور جمہوریت میں دھرنا، احتجاج، ریلی، عوامی اجتماعات عوام کا حق ہے اور اسے طاقت کے ذریعے روکنا غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور غیر آئینی ہے۔ گمبہ اسکردو میں عوامی احتجاج کے خلاف بدترین دھمکیوں نے ضیاء الحق کے دور کی یاد تازہ کردی ہے۔ ہم بجلی کی بلتستان میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ دہشتگردوں سے مربوط افراد پر پابندی عائد کی جاتی اور دہشتگردوں کے خلاف ملک بھر میں پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی شخصیات اور تنظیمیں آزاد ہوں لیکن معاملہ اس کے برعکس نکل رہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ میں بلتستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ دہشتگردوں اور فساد پھیلانے والوں پر کڑی نگاہ رکھے بلتستان میں مسلکی ، لسانی ، علاقائی اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی سازش ہورہی ہے۔ چیف سیکرٹری بلتستان میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے اور اس سلسلے میں آواز بلند کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی دھمکیوں کا مواخذہ کیا جائے۔ انتظامیہ ایک طرف چیف سیکرٹری کے لوڈشیڈنگ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو نظرانداز کر رہی ہے اور دوسری طرف لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کرنے والے شہریوں کو بدترین الزامات سے نوازا جاتا ہے۔ اس معاملے میں چیف سیکرٹری فوری نوٹس لے قبل اس کے کہ عوام اپنا رد عمل ظاہر کرے۔