وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام میں اہلیبیت کے چاہنے والوں کی عظیم قربانیاں ہیں، بانی پاکستان اور اُن کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے اس سرزمین کی لیے اپنی جان تک کی پرواہ نہ کی لیکن افسوس کہ کل تک اس ملک کو کافرستان اور اور بابائے قوم کو کافر اعظم کہنے والے آج اس ملک کے اقتدار پر قابض ہیں۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہماری قوم نے اس ملک کی تعمیر وترقی میں اپناتن من دھن قربان کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی قدر غلام قوموں کو ہوا کرتی ہے، ہماری آزادی ہمارے شہداء کی مرہون منت ہے، ہم نے اس ملک کی تعمیر وترقی اور بقاء کی خاطر ہزاروں جوانوں کی قربانیاں دیں ہیں اور انشاء اللہ اس ملک کی بقاء کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہین کریں گے۔
وحدت نیوز (کراچی) یوم آزادی پر پاکستان کی بقاء ،سلامتی اور خوشحالی تجدید عہد اور ملک دشمنوں سے جنگ کے عزم کا دن ہے۔یوم آزادی پر شہدائے پاکستان کو خراچ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔14اگست تجدید عہد وفا کا دن ہے یہ ارض وطن خداوند کریم کی بر صغیر کے مسلمانوں کیلئے نعمت ہے کسی ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو اس ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ و مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ اور شہدائے پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار 68ویں یوم آزادی کی تقریبات سے خطاب میں ایم ڈبلیوایم کے سیکر ٹری سیاسیات علی حسین نقوی، نے کیا یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نمائش چورنگی بالمقابل مزار قائد مرکزی کیمپ لگایا گیا جہاں یوم آزادی شہدائے پاکستان کے نام سے شمع روشن کی گئی اور 68پاؤنڈ کا کیک کا ٹا گیاجس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سے نکالی جانے والی ریلیوں میں موجود کارکنان سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں حسن ہاشمی ،نا صر شیرازی، ڈاکٹر قیصر ،مطلوب اعوان،علامہ علی انور ، علامہ صادق جعفری ،علامہ احسان دانش ،علامہ مبشر حسن ،ڈا کٹر مدثر حسین ،آصف صفوی،نا صر الحسینی ،رضوان پنجوانی ،کاظم راجیہ،روح اللہ الحسینی ،احسن عباس ،زین رضوی ،امتیاز عباس اور زمان رضوی سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ،جشن آزادی کی خوشی میں ملی نغموں کی گونج پر مرکزی کیمپ نمائش چورنگی پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور علامہ احسان دانش نے وطن عزیر کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری شناخت اور رب کریم کی طرف سے عطاکی گئی ایک عظیم نعمت ہے۔ہمارا یہ وطن ہماری مذہبی آزادی ، ہمارے عقیدوں کے تحفظ اور نسلوں کی بقا کا ضامن ہے۔ہمیں اپنی جان و مال سے بڑھ کر اس کی حفاظت کرنا ہو گی۔حب الوطنی کے جذبے سے شرسار ہوکر ہر اس دشمن کے خلاف ہم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے جو ہماری سالمیت اور بقا کا دشمن ہے۔ہم نے اپنے اتحاد ،وحدت، باہمی احترام اور رواداری سے ملک دشمن سازشوں کو شکست دینا ہو گی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد/کراچی/ لاہور/کوئٹہ/ سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یوم آزادی کو ملک بھر میں ملی جوش و جذبہ سے منایا۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا، وحدت سکاوٹس نے اسلام آباد کی اہم شاہراوں پر جشن آزادی مارچ کا انعقاد کیا اور لوگوں میں قومی پر چم اور پھول تقسیم کیئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کے گھروں اور دفاتر پر قومی پرچم لہرائے گئے۔ مزار قائد پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے وفد نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،جبکہ مزارقائد کے سامنے68پونڈوزنی کیک بھی کاٹا گیا، صوبائی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ،علامہ ہاشم موسوی نے پرچم کشائی کی اس موقع پر کوئٹہ کے معززین کی بڑی تعداد اورایم ڈبلیوایم کے کارکنان بھی موجود تھے، لاہور، پشاور، پارا چنار، گلگت بلتستان میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے سے تقریبات منعقد کی گئیں اور تنظیمی رہنماوں نے اہم خطابات کیے۔ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کی اپیل پر ملک بھر کی شیعہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے۔
یوم آزادی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ہماری شناخت اور رب کریم کی طرف سے عطا کی گئی ایک عظیم نعمت ہے۔ ہمارا یہ وطن ہماری مذہبی آزادی، ہمارے عقیدوں کی تحفظ اور نسلوں کی بقا کا ضامن ہے۔ ہم اپنی جان و مال سے بڑھ کر اس کی حفاظت کرنا ہو گی۔ حب الوطنی کے جذبے سے شرسار ہوکر ہر اس دشمن کے خلاف ہم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے جو ہماری سالمیت اور بقاء کا دشمن ہے۔ ہم نے اپنے اتحاد، وحدت، باہمی احترام اور رواداری سے ملک دشمن سازشوں کو شکست دینا ہو گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سربراہ امورخارجہ علامہ سید شفقت شیرازی نے یوم آزادی کے موقع پر پوری پاکستانی ملت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جس جذبہ ملی و قومی کے ساتھ ہمارے آباؤ اجداد نے وطن عزیز پاکستان کی آزادی کی تحریک چلائی تھی اب ایک بار پھر سب اسی جذبے کے ساتھ اپنے مذہبی ، قومی و لسانی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر محب وطن پاکستانی اس سرزمین کے ہر کونے اور چپے چپے پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ اور اپنے اپنے انفرادی فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے معاشرے کی ترقی کا سبب بننا ہوگا۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تکفیریت معاشرے کو ٹکڑے ٹکڑے کرتی ہے اور قومیت پرستی کو ہوا دینا وطن کو توڑنے اور کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے۔ جب قومیں آپس میں دست و گریبان ہوتی ہیں اور مختلف مذہبی و قومی اختلافات اور لڑائی جھگڑوں میں مشغول ہو جاتی ہیں تو خود غرض ، لالچی اور مفاد پرست لوگ وطن کا سودا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ اور پھر قومیں اغیار کے ہاتھوں ذلیل و رسوا ہوجاتی ہیں۔۔ ان قومون کا انجام بھیانک ہوتا ہے۔ لہذا آئیں جشن آزادی منانے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے متحد ہوجائیں اور ملک دشمن قوتوں اپنی صفوں سے نکال باہر کھڑا کریں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان ڈویژنل سیکریٹری سیاسیات کامران حسین نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے مختلف سرکاری اداروں میں ملازمین کو میرٹ کے بنیاد پر منتخب نہیں کیا جا رہا ہے۔ جو افراد قابلیت رکھتے ہیں اور ان چیزوں کے اصل حقدار ہے انہیں انکے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ یہ صوبے میں کرپشن اور بد عنوانی کو فروغ دینے والا عمل ہے جس سے صوبے میں ترقی کی شرع میں کمی واقع ہوتی ہے اور اسی طرح نا اہل سرکاری ملازمین اپنے ہی طرز کے نااہل لوگوں کو آگے اس ادارے میں جگہ دیتے ہیں اور سارا نظام خراب ہو جاتا ہے۔ شاید ہمارے موجودہ پسماندگی کے ذمہ دار اس وقت رٹائیرمنٹ کے مزے لوٹ رہے ہو مگر ان کے اس عمل نے صوبے کو بے انتہا پستی میں مبتلا کر دیا ہے،سرکاری نظام کے خرابی سے صوبے میں کرپشن، بدعنوانی، رشوت ستانی اور دیگر برے افعال میں اضافہ ہوگا، سرکاری ملازمین اپنے عہدے کا نا جائز فائدہ اٹھانے کے بجائے ملک کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرے تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ میں چل سکے آئیندہ اگر ہم ان چیزوں پر قابو پا لے تو شاید بلوچستان ، پاکستان کا اہم ترین صوبہ بن جائے گا اور وطن عزیز پاکستان کے لئے ترقی کی ایسی راہ ہموار ہوگا جسکی پورے تاریخ میں شاید ہی کوئی مثال ملے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے محکمے میں اسسٹنٹ ہائیجین پروموٹر گریڈ 1 کی اسامی کیلئے بلوچستان ٹیسٹنگ سروس کا امتحان ہوا، جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون کو اس اسامی کیلئے منتخب تو کیا گیا مگر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون کے بجائے تیسری پوزیشن لینے والی خاتون کو منتخب کیا گیا. . اس اسامی کی اصل حقدار حاجرہ مبارک ہے جنہوں نے اپنے محنت سے اس امتحان میں اچھے نمبر اور پوزیشن حاصل کی مگر ان سے انکا حق چھین لیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ صوبہ بلوچستان میں میرٹ کی پامالی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حقدار کی حق تلفی سے ادارے میں مزید خرابیوں کا آغاز ہوگا اور یہی بات کل کو صوبے کی پسماندگی کا باعث بنی گی۔ حکومت سب سے پہلے تو اس بات کا نوٹس لے کر حاجرہ مبارک کو انکا حق دلائے تاکہ کوئی بھی محنت کش مایوسی کا شکار نہ ہو سکے اور لوکل گورنمنٹ کی نااہلی اور من مانی کا بھی نوٹس لے ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ پنجاب کے گاؤں قصور کے علاقے گندہ والا میں دس سالوں سے جاگیردارانہ نظام چل رہا تھا. عوام پوری طرح بے بس تھی اور گاؤں میں عوام الناس کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کیا گیا تھا، گاؤں میں کم سن بچوں کو اغواء کرکے ان کے ساتھ زیادتی اور انہیں فلمانا قابل مذمت ہے، ان زیادتیوں کا شکار 280 سے زاید کم سن بچے اور بچیاں ہوئیں اور انکی 400 سے زائد فلمیں بنائی گئی. فملیں بنانے کے بعد اس دہشتگرد گروہ نے متاثرہ بچوں کے گھر والوں کو دھمکیاں دیئے اور سیاہ معاہدے کے زریعے ان سے لاکھوں روپے سمیٹیں، جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ واقعے میں ملوث ہر خاص و عام کو بغیر کسی رعایت کے سخت ترین سزا دی جائے. ایسا کام کرنے والے انسان نما درندوں کی سزا عبرتناک ہونی چاہئے. ایسا واقعہ پاکستان کے تاریخ میں پہلی مرتبہ پیش آیا ہے یہ واقعہ وطن عزیز پاکستان کا بد ترین واقعہ قرارہیں. انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے والے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئیندہ کوئی بھی شخص یا کوئی بھی گروپ ایسا کام کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پنجاب حکومت کی بے حسی کا نتیجہ ہے کہ پچھلے دس سالوں سے وہاں ایسا کام ہو رہا تھا، مجرم آزادی کی سانس لے رہے تھے، انتظامیہ خواب غفلت کے مزے لوٹ رہے تھے، زمہ داران اپنے جیبیں بھرنے میں مصروف تھے اور بے چارہ عوام ٹوکرے کھا کھا کر رو رہے تھے. واقعہ سے متاثر ہونے والے لواحقین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ مدد کے لئے پولیس سمیت علاقے کے ایم پی اے کے پاس بھی گئے مگر انکی کسی نے نہ سنی اور نہ کوئی انکے مدد کو آیا اگر اس بات میں حقیقت ہے تو حکومت کی زمہ داری بنتی ہے کہ علاقے کے پولیس اور پنجاب اسمبلی کے اس رکن کے خلاف بھی کاروائی کرے. انہوں نے آخر میں واقعہ سے متاثر افراد اور ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انکے دکھ درد میں انکے ساتھ ہیں اور ان کے لئے ہر فورم پر انہیں انصاف دلانے کیلئے آواز بلند کرینگے.