وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں تقرریوں کے حوالے سے آئے دن بے ضابطگیوں اور سیاسی اثر رسوخ کی خبریں زبان زد عام ہیں۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان مستحق افراد کا استحصال روکنے کیلئے اپنے زیر سایہ اچھی شہرت کے حامل آفیسران پر مشتمل ریکروٹمنٹ کمیٹی تشکیل دیں۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کسی طور پر بھی سابقہ حکومت سے پیچھے نہیں۔کرپشن اور اقربا پروری اپنے عروج پر ہے جبکہ حکومت زبانی طور پر میرٹ کی رٹ لگائے ہوئے ہے اور عملی طور پر اندرون خانہ ملازمتوں کی بندربانٹ جاری ہے۔ای پی آئی اور سولڈ ویسٹ منیجمنٹ میں ملازمتوں کی بندربانٹ کی گئی ہے اور تقرریوں کیلئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے باقاعدہ لسٹیں مہیا کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں میرٹ کا جو جنازہ نکالا گیا اس کی کوئی مثال موجود نہیں جبکہ باقاعدہ ایک معاہدے کے تحت سی ٹی ایس پی نامی ادارے کو لایا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ کا ایک قریبی عزیز گلگت بلتستان میں اس ادارے کا کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے اور اس ادارے کے متعلق سخت تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے وفاقی سطح پر وزیر اعظم اور وزیر امور کشمیر سے ان بے ضابطگیوں کے متعلق ملاقات میں باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جاچکا ہے۔انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے بھی ملاقات میں اپنے تحفظات کے ساتھ ثبوت بھی پیش کرینگے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام مورخہ 18 جنوری کو سانحہ 10 جنوری کے شھداء کی برسی منائی جائیگی جس میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی شرکت متوقع ہے،کوئٹہ کے غیور ہزارہ مومنین سمیت ملک بھر کے مومنین یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں جس طرح 2013 میں عملی اتحاد کا مظاہرہ کیا تھا جس کے نتیجے میں مومنین نے ایک بے حس حکومت کو گرایا تھا، یہ بات امام جمعہ کوئٹہ اور رکن شوری عالی علامہ سید ہاشم موسوی نے گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم جنرل باڈی میٹنگ کے دوران کہی۔

مرکزی رہنما رکن شوری عالی اور سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے کہا کہ قوموں اورملکوں کی تاریخ میں کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو عام ایام کے برعکس بہت گہرے نقوش چھوڑ جاتے ھیں۔قربانی کی لازوال داستانیں رقم ہوتی ہیں، کچھ جام شہادت نوش کر کے امر ہو جاتے ہیں اور کچھ غازی بن کر سرخرو ہوتے ہیں۔ تب جا کر کہیں اپنے وقار اور علیحدہ تشخص برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

ایسا ہی ایک دن 10 جنوری 2013 کا ہےاور آج کا دن ان شہیدوں، غازیوں اور ان مائوں، بہنوں، بیٹیوں اور بیوئوںکو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوںنے اپنے جگر کے ٹکڑوں کی قربانی دی۔  اور آج ایک عزم کرنے کا بھی دن ہے کہ ہم رہیں یا نہ رہیں آئیندہ آنے والی نسلیں بے گناہ شہیدوں کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیںگے۔

 ڈویژنل جنرل سیکریٹری کربلائی رجب علی نے کہا کہ علمدار روڑ کا تاریخی پر امن احتجای دھرنے سے پوری دنیا میں ہماری مظلومیت کی سدا گونجی خود کش دھماکہ میں شہید ہونے والے شہداء نا قابل فراموش سانحات میں سے ایک ہے ڈویژنل شوری بزرگان کے سیکریٹری نے کہا کہ ہماری کامیابی کا راز اتحاد میں ہے ہمیں اپنی شہداء کو نہیں بھولنا چاہیئے۔

اس میٹنگ میں مرکزی رہنما رکن شوری عالی اور سابق وزیر قانون سید محمد رضا، رکن شوری عالی اور  امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ڈویژنل جنرل سکریٹری کربلائی رجب علی، شوری ڈویژنل شوری بزرگان کے ممبران و کارکنوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) ہزارہ قوم کی شناخت کو مشکوک بنانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید محمد رضا (آغا رضا) نے کہا ہے کہ نام نہاد قوم دوست خود پسند مفاد پرست ٹولے نے قوم کی نمائندگی اور خدمت کے بجائے پوری قوم کیلئے مشکلات پیدا کی ہے۔ جسکے نتیجے میں سرکاری دفاتر، ایف سی چیک پوسٹوں اور پولیس سٹیشنوں پر لوکل باشندوں کیساتھ امتیازی سلوک اور رویہ افسوس ناک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایک فاشسٹ نسل پرست شخص کی غلطی کی سزا پوری قوم کو نہیں دی جا سکتی نادرا اور امیگریشن حکام ہزارہ قوم کے فرزندوں سے ہونے والے نا مناسب سلوک کا نوٹس لیں بصورت دیگر ہم پر امن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے یا قانونی راستہ اپنانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ آئے روز معزز شہریوں کو نادرا ملازمین پولیس صفائی کے نام پر مختلف دفاتر کا چکر لگواتے ہیں امیگریشن دفتر کا بھی یہی حال ہے سفری دستاویزات بنانے میں خود ساختہ بہانوں سے رکاوٹیں کھڑی کرنا معمول بنا ہوا ہے دوسری جانب ھزارہ قوم کی شناخت پر سودے بازی کے نتیجے میں حاصل کی گئی کرسی پر براجمان فاشسٹ نسل پرست نام نہاد قوم پرست پارٹی اسمبلی میں چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہے۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کی،اس موقع پر اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کی طرف سے مسودہ پیش کیا جب کہ عدالتی معاون بیرسٹر اعتزاز احسن نے قانونی نکات پر دلائل دیے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کے مسودے پر کابینہ میں اعتراضات آئے ہیں، ابھی فی الحال یہ ایک مسودہ ہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے اور اس سے پہلے ایک عبوری انتظام چاہیے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ گلگت بلتستان اعلیٰ عدالتوں کے فنڈز گلگت حکومت سےگلگت بلتستان کونسل کو منتقل کردیے جہاں ججوں کی تعداد حکومت پاکستان بڑھا سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا گلگت بلتستان میں ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہوگا، وہاں ججوں کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سے ہونی چاہیے جس پر اٹارنی جنرل نے کہا گلگت بلتستان کونسل کو قانون سازی کے اختیارات دے دیے گئے ہیں،چیف جسٹس نے کہا نہرو نے بھی تسلیم کیا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت اور خود اختیاری ملنا چاہیے اور سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات اس تصور کے بہت قریب ہیں۔ جو اختیارات دیگر صوبوں کو حاصل ہیں وہی گلگت بلتستان کو ہوں گے.

چیف جسٹس پاکستان نے کہا گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل نہیں کی جاسکتی، اس پہلو کو ذرا دیکھ لیں، اگر ریاست پاکستان کے اثاثے سے متعلق کوئی سوال اٹھتا ہے تو اس کا فیصلہ کیسے ہوگا؟ اور اگر جی بی سپریم اپیلٹ کورٹ اپنے اختیارات سے تجاوز کرے تو کیا کرنا چاہیے،چیف جسٹس نے استفسار کیا اگر دو صوبوں کا مسئلہ ہو تو پھر کیا کیا جانا چاہیے؟ گلگت بلتستان کے بھائیوں کو سارے حقوق دیں لیکن قانونی الجھنیں پیدا نہیں ہونی چاہیں۔

اس موقع پر وزیر قانون گلگت بلتستان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوجائے جس پر چیف جسٹس نے کہا ایسا ممکن نہیں لیکن معاملہ اس کے بہت قریب آچکا ہے،عدالتی معاون اعتزاز احسن نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پہلے عارضی پھر مستقل صوبہ بنانے کی بات کی گئی ہے، اگر اس سے متعلق کوئی آئینی ترمیم آتی ہے پارلیمنٹ اسے پاس کرے گی،بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ گلگت بلتستان کو مکمل صوبہ بنانے سے پاکستان کا کشمیر پر موقف کمزور ہوجائے گا،فریقین کے دلائل کے بعد سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

گلگت بلتستان

1848 میں کشمیر کے ڈوگرہ سکھ راجا نے ان علاقوں پر طاقت کے بلبوتے پر قبضہ کیا اور جب پاکستان آزاد ہوا تو اس وقت یہ علاقہ کشمیر کے زیرِ نگیں تھا، 1948 میں ہی اس علاقے کے لوگوں نے خود لڑ کر آزادی حاصل کی اور اپنی مرضی سے پاکستان میں شمولیت اختیار کی،آزادی کے بعد سے یہ علاقہ ایک گمنام علاقہ سمجھا جاتا تھا جسے شمالی علاقہ جات کہا جاتا لیکن حکومت نے اس خطے کو نیم صوبائی اختیارات دیے اور 2009 میں اس علاقے ہو آزاد حیثیت دے کر پہلی دفعہ یہاں انتخابات کروائے گئے جس کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سید مہدی شاہ پہلے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے،گلگت بلتستان 10 اضلاع پر مشتمل ہے جن میں سے چار بلتستان میں، چار گلگت اور دو ہنزہ۔ نگر کے اضلاع ہیں، اس سے پہلے ہنزہ۔ نگر کو بھی گلگت ڈویژن میں شمار کیا جاتا تھا جسے اب علیحدہ کر دیا گیا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  شہید آیت اللہ نمر باقر النمر ایک عظیم اور شجاع قائد تھے، انھوں نے ظلم وناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی اور زمانے کے فرعونی نظام آل سعود کے سامنے مستضعف ومحروم عوام کے حقوق کی خاطر کلمہ حق ادا کیااور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نےآیت اللہ نمر انٹرنیشنل فائونڈیشن کے زیر اہتمام مجمع امام جعفرصادقؑقم میں منعقدہ افکار شہید آیت اللہ نمر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہاکہ شہید آیت اللہ باقر النمر نے سعودی عرب کے گھٹن ذدہ اور سخت معاشرے میںظالم وجابر شہنشاہی نظام کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ، انہوںنے اپنی جان کی پرواکیئے بغیر ببانگ دہل اس باطل شاہی نظام کےمقابل قیام کیا، اسی پاداش میں انہیں کئی بار پابند سلاسل کیا گیالیکن وہ اپنےآقا ومولاؑامام حسین ؑ کی سیرت وسنت کی پیروی کرتے ہوئے راہ حق وصداقت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے اوریہاں تک کہ شہادت کو گلے لگانا قبول کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید آیت اللہ باقرالنمر پاکستان کے شہید قائد علامہ سید عارف الحسینی، افغانستان کے شہید استاد عبد العلی مزاری ، ایران کے شہید نواب صفوی، عراق کے آیت اللہ شہید باقر الصدر ، لبنان شہید علامہ سید عباس موسوی اور یمن کے علامہ شہید سید حسین بدر الدین الحوثی کی سطح کے سرزمین حجاز مقدس کے قائد اور لیڈر تھے جنہوں نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے مدرسے سے حریت وآزادی کا درس حاصل کیا اور یزیدان وقت کے خلاف قیام کیا اور جس طرح نہ ضیاء الحق کا ظالمانہ نظام رہانہ روسی قبضہ ، نہ شہنشاہی نظام اور صدام کا نظام رہا اور نہ یمن پر سعودی نواز نظام اور لبنان پر اسرائیلی تسلط اور انشاء الله شہید آیت اللہ نمر کا یہ ناحق خون آل سعود کے نظام کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ۔

وحدت نیوز (ڈیرہ غازی خان) مجلس وحدت مسلمین ڈی جی خان کا ضلعی شوری اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ضلعی کابینہ سمیت ضلع کے یونٹس عہدیداران نےشرکت کی۔ اجلاس سے مولانا منیر حسین خان پرنسپل جامعہ گداٸی ۔ مولانا ساجد اسدی ضلعی سیکریٹری جنرل ، انعام حیدر زیدی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے خطاب کیا۔سیکرٹری تنظیم سازی نے ضلعی اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ ضلعی کابینہ کے سیکرٹریز و یونٹ سیکرٹریز نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ضلع کی طرف سے یونٹس کو تین ماہ کا ایجنڈا دیا گیا۔ یونٹ کےفراٸض و ذمہ داریاں کیا ہیں ۔ اس پر علمإ کرام نے سیر حاصل گفتگو کی۔تمام یونٹس و کابینہ نے کارکاردگی کو مزید بہتر بنانے اور نئی یونٹ بنانے کا عہد کیا۔ تاکہ ضلع بھر  میں مجلس وحدت مسلمین دین ناب و مومنین کی بہتر انداز میں خدمت کرسکے۔ ان شاء اللہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree