وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل لاہورمحترمہ لبنی زیدی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حسن ظفر نقوی سے لاھور میں ملاقات کی،اس موقع پر مولانا حسن ظفر نقوی نے شعبہ خواتین کی تنظیمی فعالیت کو سراہا اور انکی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تنظیمی امور اور شعبہ جات کے حوالے سے ان کی رہنمائی بھی کی۔ علامہ صاحب نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ھم سب کو مل کر اللہ کی رضا کی خاطر سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان راجا ناصر عباس جعفری کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے مشن اور ہدف میں صادق اور خالص ہیں۔
وحدت نیوز(کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والی، پیشہ ورانہ مہارت کی حامل خواتین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے ڈاکٹر عبیرہ بخاری سے تنظیمی حوالے سے ملاقات کی، ڈاکٹر عبیرہ بخاری کمالیہ تحصیل ھیڈ کوارٹر میں سرکاری ملازمت کر رہی ہیں، انھوں نے اپنے شعبے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا اظہار کیا ہے اور اس بات کی مکمل یقین دھانی کروائی کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ ورکنگ وومن کے پلیٹ فارم سے مومنین و مومنات کی خدمت کے لیے جب بھی ضرورت پڑی وہ اپنی خدمات پیش کریں گی، علاوہ ازیں ڈاکٹر عبیرہ بخاری نے تحصیل گوجرہ اور کمالیہ کے تمام پروفیشنلز کی تفاصیل حاصل کرنے کی ذمہ داری اپنے ذمے لی ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے مریدکے (لاھور) کے مقام پر ایک تنظیمی نشست کے دوران نئے یونٹ کا افتتاح کیا ،اس نشست سے خطاب کے دوران محترمہ معصومہ نقوی نے یونٹ سازی کی اہمیت اور ھدف کو بیان کرتے ہوے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ملک کے مختلف علاقوں میں یہ یونٹ سازیاں دراصل عوامی پلیٹ فارم پر سپاھیان امام زمانہ عج کی تیاری ہے،انھوں نے یونٹ کو فعال و متحرک بنانے کے لیے ممبران کو ہفتہ وار دروس اور دعا ومناجات کے پروگرام رکھنے کی تاکید کی، اس سے پہلے بھی مرکزی مسئولِ تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم (شعبہ خواتین )ضلع لاھور میں آٹھ یونٹ قائم کر چکی ہیں۔
وحدت نیوز(بھوانہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین تحصیل بھوانہ کی جانب سے 13 جمادی الاول سے مجالس فاطمیه(س) کا سلسلہ جاری ہے،یہ مجالس تحصیل بھوانہ کے مختلف علاقوں اور محلوں میں منعقد ہو رہی ہیں اور ان تمام مجالس عزا سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تعلیم محترمہ گلشن زیدی خطاب کررہی ہیں ،محترمہ گلشن زیدی نے آج کی مجلس سے خطاب کرتے ہوے معاشرہ سازی میں خواتین کے کردار کو تفصیلا ًپیش کیا۔ انھوں نے کہاکہ ایک زندہ و بیدار اور مہذب معاشرے جب ہی وجود میں آتے ہیں جب وہاں کی خواتین شعور و آگاہی رکھتی ہوں،یہ سلسلہ مجالس 3 جمادی الثانی روز شہادت جناب سیدہ سلام الله علیھا تک جاری رہیگا۔
وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید ملازم حسین نقوی نے تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تنظیمی دورہ کیا اس موقعہ پر معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ ہمراہ تھے، دورہ میں علاقہ نواں لاہور میں یونٹ سازی کی گئی جہاں مقامی 12 دیہات پر مشتمل یونٹ قائم کیا گیا جس میں برادر غلام حر سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے علاقہ لوکل گوجرہ یونٹ کے سید مہدی حسن بخاری علاقہ مونگی ذیل نسیم احمد سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ تحصیل گوجرہ کے سید امیر عباس بخاری سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اس موقعہ پر تینوں مقامات پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی نے شرکاء سے خطاب میں قومی جماعت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اس دورہ میں حکیم انور ، عاصم رضا اور ضلعی سیکرٹری جنرل سید نثار احمد شمسی بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سری نگر میں انڈین فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے،بھارتی فورسز نے دونوں نوجوانوں کو سری نگر کے علاقے کھونموہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں کی ہلاکت پر سری نگر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا، لیکن فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
حریت رہنماؤں کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر مذمت کی گئی اور ساتھ ہی اقوام متحدہ سے سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔