وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کی رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان بی بی سلیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ بڈھ بیر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حساس مقامات تک دہشت گردوں کی رسائی کو ناممکن بنا دیا اور دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک مائنڈ سیٹ ہے جس کے پیچھے تکفیری سوچ کار فرما ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں اس سوچ کے خاتمے کے بغیر دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہے۔ ایک عرصے سے حکمرانوں نے اپنے مقاصد کے کیلئے اس سوچ کو پروان چڑھایا اور آج سویلین سمیت ہماری سرحدوں کے محافظ ان کا نشانہ بن رہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں اسلام کے نام پر دہشت گردی کی تعلیم دینے والوں کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کو پروان چڑھانے والی فیکٹری ہی ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی اس لعنت سے تبھی چھٹکارا ممکن ہے کہ فوجی آپریشن کے ساتھ ساتھ حکومتی وانتظامی معاملات کو بھی درست کیا جائے۔ کرپشن، اقربا پروری، رشوت، لوٹ کھسوٹ جہاں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کا باعث بنتے ہیں وہاں عدالتوں سے انصاف کا نہ ملنا اور پولیس گردی بھی ایک موثر وسیلہ ہے، حکومتیں انتظامیہ اور عدلیہ کے اعلٰی عہدوں پر خداشناس افراد کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جائیگی تب تک بحران پیدا ہوتے رہینگے، لہٰذا قوم و ملک کا مستقبل سنوارنے کیلئے حکومتوں کو ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنا پڑینگے۔

 

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی ملک کیلئے تباہ کن ہے جس کا ادراک ہر مکتبہ فکر ،سماجی ، سیاسی اکابرین کو ہوچکا ہے ، دہشت گردی کی بنیادی وجہ و ہ تکفیری سوچ ہے جو غیرملکی اسلام دشمن عناصر کیطرف سے پھیلائی ہوئی جال ہے جس کے ذریعے ہمارے نوجوانوں کی برین واش کرکے انہیں وطن عزیز پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں میں استعما ل کرتے ہیں، یہی وہ سوچ ہے جس کی وجہ سے نہ پاکستانی عوام ، سیکورٹی ادارے اور نہ املاک محفوظ ہے الغرض یہ دہشت گردانہ سوچ پاکستان دشمن ممالک کیلئے موٗثر ہتھیار کے طور پر کام دے رہے ہیں جس کی واضح دلیل حالیہ دہشت گردانہ واقعات میں پنجاب کے وزیر داخلہ شہید شجاع خانزادہ پرحملہ ، اور اس بڑھ کرپشاور میں ائیربیس کیمپ بڈھ بیڑ پر دہشت گردی کا افسوسناک واقع شامل ہے جسمیں پاکستان ائیرفورس کے کئی سپوت حالت نماز میں شہید کیئے گئے، ان واقعات کی تمام سیاسی و دیگر وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سنجیدہ تحقیقات کرکے درپردہ عناصر کو بے نقاب کرکے ان کو عبرتناک سزا دی جائے، بلاشبہ ان دہشت گردانہ واقعات کامقصد پاک چین اقتصادی منصوبہ کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہااب تکفری سوچ کا خاتمہ ناگزیر ہوچکی ہے کیونکہ جب تک تکفیری سوچ ہوگی اس وقت تک دہشت گردی کامکمل خاتمہ نہیں ہوسکے گی ،انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی ، مذہبی جماعتیں ،سماجی تنظموں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کودہشت گردی کے اندرونی عوامل کے بارے میں آگاہی دے تاکہ نام نہاد اسلام کے لبادے میں دہشت گرد عوام کو بیوقوف نہ بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے عوامل ، سوچ ، مالی معاونت ،سہولت کاروں کے خلاف فوری اور موئثر کاروائی کریں تاکہ مسقتبل میں کوئی بھی ملک دشمن اسلام دشمن دہشت گردپاکستانی عوام کے جان ومال سے کھیلنے کی جراٗت نہ کرسکیں۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام سانحہ پشاور(بڈھ بیر) کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے جامعہ شہید مطہری ملتان میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی، جبکہ قرآن خوانی کی تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی، سید دلاور عباس زیدی، مولانا امیر حسین ساقی، سید علی رضا بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادرحسین علوی نے بڈھ بیر پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے پی اے ایف ائیر بیس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے منطقی انجام تک جاری رہنا چاہئیے، دہشت گرد اور ان کے حواریوں کو نشان عبرت بنانے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان دراصل انڈیا، اسرائیل اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں جو پاکستان کی سلامتی کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے ہیں، طالبان، داعش، النصرہ اور بوکوحرام اسلام دشمن صہیونی آلہ کار ہیں جو اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، انہوں نے نمازیوں، پاک فوج اور پی اے ایف کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادور سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر خاک میں ملا دیے، انشااللہ ہمارے پاک شہیدوں کے لہو رائیگاں نہیں جائے گا ان کی یہ قربانی وطن عزیز کی سلامتی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا، علامہ قاضی نادر حسین علوی نے شہدائے پشاور کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

وحدت نیوز (لاہور) قرآنی ثقافت کی حاکمیت ،معاشرے کی ایک بنیادی ضرورت ہے ۔قرآن کریم کی برکات سےمعاشرہ میں امن برقرار ہوسکتاہے اوراس طرح معاشرہ دشمن کے شراور ہر قسم کے فتنے سے محفوظ ہو جاتا ہے ۔معاشرے کے نوجوان اپنی قدروقیمت کو پہچانیں، کیونکہ ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: قرآن کریم سے آگاہی اورمعرفت معاشرے سے فقروناداری کو ختم کر دیتی ہے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک معاشرہ قرآن کریم اوراس کے اعلیٰ معارف سےآگاہ بھی ہو لیکن اس کےباوجودوہ گمراہی اورضلالت کے راستے پرگامزن رہے۔ جب اہل بیت علیہم السلام کی سیرت ،قرآن کریم کے ہمراہ معاشرے میں رواج پا جائے تو ایسا معاشرہ دوسروں کے لئے آئیڈل بن جاتا ہے ۔اور یہی اسلامی معاشرے کی پہچان ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تربیت کی کتب اورمجلات کے ذریعے اپنے اندر علمی ،فکری ،ثقافتی ،اخلاقی ،فقہی ، تربیتی ،سیاسی اور اجتماعی معلومات میں اضافہ کریں۔آخر میں ایم ڈبلیو ایم کے ہر فرد سے گذارش ہے کہ وہ مجلہ بصیرت کی ممبر سازی مہم میں حصہ لے اور مجلس کی نشریات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں : 03004244863/03374646550

وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت سید انیس عباس زیدی ضلعی سیکرٹری جنرل منعقد ہوا ،انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ائیر بیس پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے ابھی دہشت گرد پاکستان کے اندر آخری سانس لے رہے ہیں لٰہذا ضرب عضب آپریشن کو جاری رہنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزادی جانی چاہیے وطن عزیز پاکستان کا دہشت گردی کی بدولت چہرہ انتہائی مجروع ہوا ہے لٰہذا اب وطن عزیز میں ان انسایت دشمن قوتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے اب ہر محب وطن شخص کو اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور بیداری کے ساتھ پاکستان کے استحکام کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم پاک آرمی کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپٹ سیاستدانوں ، بیوروکریٹس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جنہو ں نے وطن عزیز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ۔

وحدت نیوز (قم) سعودی نواز طالبان کے ہاتھوں پاکستان آرمی کے جوانوں کی شہادت کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین قم کے میڈیا سیل کا خصوصی اجلاس دفتر وحدت مسلمین قم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان آرمی کے شہید ہونے والے جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ اراکین اجلاس نے پشاور میں ایئرفورس کی بیس پر حملے پر گہرے رنج و غم کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کی آشیرباد کے بغیر کوئی ٹولہ پاکستان آرمی کے خلاف کارروائی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اس موقع پر مجلسِ وحدت مسلمین قم کے میڈیا سیکرٹری نذر حافی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب اور امریکہ کو اچھی طرح پہچان چکی ہے اور اس وقت وطنِ عزیز کے دفاع کے لئے پوری ملت متحد ہوکر پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم قم کی میڈیا ایکشن کمیٹی کے انچارج سید مدثر امیر اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں سے مرتضٰی انصاری، وجاہت علی، مختار نجفی اور سید قمر حسینی نے کہا کہ پاکستانی قوم افواجِ پاکستان پر فخر کرتی ہے اور سعودی و امریکہ نواز ٹولوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں نے پاک فوج کا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ ان شہادتوں سے افواجِ پاکستان کے عزّت و احترام میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم قم کے قائم مقام سیکرٹری جنرل حجت الاسلام  گلزار احمد جعفری نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور سعودی عرب اور امریکہ کے نمک خوار دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree