وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی کابینہ سمیت اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،آئندہ تین برس کیلئےنئے مرکزی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل لانے کیلئےووٹنگ کا عمل سربراہ شوریٰ عالی حجتہ الاسلام علامہ شیخ حسن صلاح الدین کی نگرانی میں جاری ہے ، اراکین شوریٰ مرکزی شوریٰ عالی کی جانب سے اعلان کردہ تین ناموں جن میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ امین شہیدی اور علامہ احمد اقبال رضوی شامل ہیں میں سے کسی ایک کے بحیثیت مرکزی سیکریٹری جنرل انتخاب کیلئے حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ، ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نماز ظہرین کے اختتام پر پیام وحدت کانفرنس منعقد کی جائے گی اور بعدازاں شوریٰ عالی کی جانب سے نومنتخب مرکزی سیکریٹری جنرل کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
وحدت (مظفرآباد) آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کا جاندار کردار ہوگا، پاکستان اور گلگت بلتستان کے الیکشن کے بعد آزاد کشمیر میں بھی بھرپور فعالیت کریں ، مشاورتی عمل شروع ہے ، انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے یہاں مظفرآباد میں صحافی برادران کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ ، سیکرٹری اطلاعات سید حمید حسین نقوی بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے جو گراس روٹ لیول تک کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے ، کراچی سے کشمیر تک ہم نے اتحاد و وحدت کے لیے کام کیا ، اس کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ، ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں ، ملک دشمنوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ، ہماری سیاست شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی امنگوں کی ترجمان ہے ، حضرت علی ؑ کے فرمان کے مطابق کہ ہر مظلوم کے حامی اور ظالم کے دشمن بن جاؤ ، ہم آگے بڑھ رہے ہیں ، ظالم کا تعلق کسی بھی مسلک سے ہو گا ہم اس کے مخالف ہیں اور مظلوم کا تعلق جہاں سے بھی گا ، ہم اس کے حامی و مدد گا ر ہیں ، ملکی امن ،سلامتی ، بھائی چارے کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم خدمت خلق کی سیاست کرتے ہیں ، ہم پرھی لکھی اور نیک سیرت قیادت متعارف کروائیں گے ، پاکستان و گلگت بلتستان میں جہاں بھی ہمارے ممبران اسمبلی ہیں وہ بلا تفریق مذہب و مسلک انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ، ہم خدمت انسانیت پر یقین رکھتے ہیں ، شیعہ سنی وحدت کے لیے کام کرنے والی واحد ہماری جماعت ہے جس نے عملی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں کئی مثالیں رقم کیں ہیں ،پاکستان میں کئی جگہ اہلسنت نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور جہاں انہیں ہماری ضرورت پڑی ہم نے بھی دریغ نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کے لیے اکٹھے ہوجائیں ، تفرقہ بازی کرنے والی کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال دیں ،تکفیری عناصر ملک و اسلام دشمن ہیں، ان کا ملکر مقابلہ کریں گے ، تاریخ گواہ ہے طالبان سے مذاکرات کی مخالف میں سب سے مضبوط آواز مجلس وحدت نے بلند کی اور اپنے مؤقف پر قائم رہی ، ان کی مذموم کاروائیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور پھر وقت نے ثابت کیا کہ ہمارا مؤقف ملک دوست مؤقف تھا۔
سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے تمام تر مسائل سے باخوبی آگاہ ہے، وہ خطہ جہاں سے پورے ملک کو بجلی تقسیم کی جارہی ہے ، شدید ترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے، نیلم جہلم پراجیکٹ کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہے ، سڑکوں کی حالت خراب ہے ، کئی دنوں سے نیلم کی عوام محصور ہے اور اس جانب کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ، اسی طرح صحت ، تعلیم اور روزگار کے مسائل ہیں جن کے لیے مجلس وحدت آواز اٹھائے گی۔ خطے کی محرومیوں ،استحصالیوں اور نااانصافیوں کے خلاف بھرپور عوامی جدوجہد کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کا ایک کلی منشور ہے کشمیر کے لیے الگ سے ترتیب دیں گے ، دوست کام کر رہے ہیں بہت جلد منشور عوام کے سامنے پیش کریں ، منشور عام آدمی کی آواز ہو گا ، مجلس وحدت مسلمین کے تمام تر فیصلے پولیٹیکل کونسل آزاد کشمیر کرے گی ، اوپر سے کوئی بھی فیصلہ نافذ نہیں کیا جائے گا۔ پولیٹیکل کونسل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر بااختیار ہے یہاں کے معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جو بھی فیصلہ ہو گا ، قیادت ان کے ساتھ ہو گی۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی تین روزہ ''پیام وحدت کنونشن ''جمعہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگیا، کنونشن کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے، کنونشن میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے صوبائی اور ضلعی رہنما شریک ہوں گے۔ پیام وحدت کنونشن میں ملتان سے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ ملتان سے وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، وسیم عباس زیدی، انجینیئر مہر سخاوت علی اور میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی شامل ہیں۔ کنونشن میں دیگر تنظیموں کے سربراہان اور رہنما بھی شرکت کریں گے۔ کنونشن کے آخری روز آئندہ تین سال کے لیے نئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس سے قبل علامہ ناصر عباس جعفری تنظیم کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ کنونشن کے آخر میں نومنتخب سیکرٹری جنرل میڈیا کو بریفنگ دیں گے اور تنظیمی پالیسیوں کا اعلان کریں گے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ مدرسہ خاتم النبیین ۖ میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین، ملک میں دینی اقدار کی سربلندی اور فکر خمینی کے احیاء کے لئے تشکیل دی گئی۔ ہم تنظیم کو الٰہی اھداف کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی کابینہ، ڈویژنل اور ضلعی ذمہ داران، مرکزی تنظیمی کنونشن میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ وفد کی قیادت صوبائی سیکریٹری امور جوان عبدالوہاب لغاری، غلام عباس لاشاری،سید شبیر شاہ کر رہے ہیں۔ وفد کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پیام وحدت کنونشن ملک میں اتحاد بین المسلمین اور سامراج مخالف جدوجہد کا مظہر ہوگا، اپنی انقلابی جدوجہد کے باعث مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔ بھارتی ایجنٹ کے بعد افغانی جاسوس کی گرفتاری اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ملک میں جاری فرقہ وارانہ منافرت اور دھشت گردی کے پیچھے بیرونی قوتوں کا ہاتھ ہے۔ ایسے درجنوں امریکی ایجنٹ ملک کے گلی کوچوں میں دندناتے پھر رہے ہیں، مگر ہمارے ارباب اقتدار میں امریکی جرائم سے پردہ اٹھانے کی ہمت اور حوصلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اب سندھ کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے مراکز کے خلاف آپریشن کا آغاز کرے، کیونکہ دہشت گردوں کے مراکز کے خلاف آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام تین روزہ مرکزی "پیام وحدت کنونشن" کا آج اسلام آباد میں آغاز ہو گیاہے، جس میں شرکت کے لئے کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر سے اسی سے زائد اضلاع شرکت کر رہے ہیں۔ کنونشن 8 اپریل تا 10 اپریل تک جامع امام الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں جاری رہے گا۔ تنظیمی کارکنان و عہدیداران کے علاوہ ملک بھر سے علماء کرام اور نامور مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ یہ کنونشن اس اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا انتخاب بھی اسی کنونشن کے موقع پر عمل میں آئیگا۔ تنظیمی منشور کے مطابق ہر تین سال بعد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا تقرر کیا جاتا ہے۔ دستور کے مطابق ہر تین سال بعد تمام صوبے اپنی جانب سے شوریٰ عالی کو نئے سیکرٹری جنرل کیلئے دو، دو نام ارسال کریں گے، اسی طرح مرکزی کابینہ بھی اپنی جانب سے دو نام ارسال کرے گی، جس پر شوریٰ عالی دیئے گئے ناموں میں سے دو نام اور اپنی طرف سے ایک نام شامل کرکے تین نام مرکزی شوریٰ میں پیش کرے گی۔ مرکزی شوریٰ ان تین ناموں سے ایک نام کو مرکزی سیکرٹری جنرل کے طور پر چن لے گی، دستور کے مطابق 51 فیصد سے زائد ووٹ لینے والا امیدوار تنظیم کا نیا سیکرٹری جنرل قرار پائیگا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے گذشتہ روز کراچی میں سر عام شفق موڑ پر نماز جمعہ سے واپسی گھر جاتے ہوئے گھات لگائے ہوئے ملزمان کی جانب سےایک شیعہ باپ بیٹے اور بھتیجے کی ٹارگٹ کلنگ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو ریاستی اداروں کی نا اہلی قرار دیا ہے ۔ وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر قائد ایک بار پھر کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ حکومت و ریاستی داروں کی جانب سے ابتک کسی کالعدم جماعت کے خلاف آپریشن نہیں ہے شہر میں دوبارہ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے جس کی واضح مثال آج بفرزون جامع مسجد و امام بارگاہ باب نجف سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیاواقعے میں ایک ہی گھر کے دو بے گناہ افراد 55سالہ شاہد حسین کاظمی عرف ہاشم اور ان کے بیٹے 28سالہ علی سجاد کاظمی دہشتگردوں کی فائرنگ سے موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ان کے عزیز25سالہ شمیم رضوی شدید زخمی ہیں دہشتگری کے اس واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہیں ۔علامہ راجہ ناصرعباس نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری سمیت شہرمیں کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا۔دریں اثناء دہشتگردی کے واقعے میں شہید شاہد حسین کاظمی اور ان کے لخت جگرعلی سجاد کاظمی کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین وادی حسین کی قبرستان سپر ہائیوے میں جائے گی ۔