Print this page

ایم ڈبلیوایم سانگھڑکے زیر اہتمام مردہ باد امریکہ ریلی، سکیورٹی کے سخت انتظامات

26 اگست 2017

وحدت نیوز(سانگھڑ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرمان پر شیطان بزرگ امریکہ کے اسلام و پاکستان دشمن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مملکت عزیز پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں اور سازشوں کہ خلاف ملک گیر " یوم مردہ باد امریکہ " کےموقع پر بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیوایم ضلع سانگھڑکےزیراہتمام ضلعی سیکریٹری جنرل سید عمران علی شاہ کی زیر قیادت مرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ حسینی سے پریس کلب شہداد پور تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شرکاء کی سکیورٹی پر معمور تھی،ریلی کےاختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree