Print this page

ہندوستان کی نام نہاد یوم جمہوریہ پر متحدہ عرب امارات نے شادیانے بجا کر کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،ڈاکٹر افتخار نقوی

11 فروری 2017

وحدت نیوز(لاہور) مقبوضہ کشمیر میں مظلوم عوام پر ہونے والے ظلم پر دنیا بھر کے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبراداروں کی خاموشی ان کے دوہرے معیار کا ثبوت ہے،کشمیری مسلمانوں کی بے مثال قربانیاں ضرور رنگ لائے گی،بھارتی جارحیت اور جنگی جنون کا جواب دینے کے لئے قوم کا ہر فرد سربکف تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور مسلم امہ کیخلاف سازشوں کا ذمہ دار امریکہ اسرائیل اور ہندوستان ہیں،مودی ،ڈونلڈ ٹرمپ،اور تین یاہو صرف مسلمانوں ہی کے نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں،اس منحوس مثلث کے خلاف مسلم امہ کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا مسلم حکمرانوں خصوصاََ عرب ممالک امریکی اور اسرائیلی غلامی سے باہر نکلیں،مظلوم کشمیری مسلمانوں نے قاتل ریاست ہندوستان کی نام نہاد یوم جمہوریہ پر متحدہ عرب امارات نے شادیانے بجا کر کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،ہم کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ،انشااللہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree