Print this page

علامہ شفقت شیرازی کی مسلم علماء ایسوسی ایشن لبنان کے صدر شیخ احمد الزین سے ملاقات

24 جنوری 2015

وحدت نیوز (بیروت) ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرای کی لبنان کے معروف سنی عالم دین اور مسلم علماء ایسوسی ایشن لبنان کے صدر شیخ احمد الزین اور مسلم علماء ايسوسی ايشن لبنان كے أمور خارجہ كے سربراه مولانا شيخ ماهر مزهر سے ملاقات كی جس ميں مجلس وحدت مسلمین  پاكستان كےڈپٹی سیکرٹری جنرل اورسیکریٹری امور خارجہ نے امت اسلاميہ كو درپیش مسائل اور پاكستان ميں اہل سنت اور اہل تشيع كے مابين اخوت اور وحدت كے قيام اور سنی اتحاد كونسل اور پاكستان عوامی تحريک کے ساتھ ہم آہنگی اور پاكستان كو بحرانوں سے نكالنے كيلئے مشتركہ جدوجہد سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

 

 سربراہ مسلم علماء ايسوسی ايشن نے مجلس وحدت كی كوششوں كو سراہا اور لبنان و بلاد شام ميں مسلمانوں كے مابين وحدت و اخوت اور نفرتوں اور تكفيريت كی فكر كے مقابل علماء لبنان كی كوششوں كو بيان كيا اور کہا كہ آج عالم اسلام تكفيريت كی جلائی ہوئی آگ ميں جل رها ہے اب جہان اسلام كے سب علماء اہل سنت اور اہل تشيع كو صیہونی سازشوں كو بے نقاب  كرنا چاہیے اور اميد ظاہر کی كہ سعودی عرب کے نئےفرمانروا امير سلمان بن عبدالعزیز  سعودی عرب كی سياست ميں تبديلی لائيں گے اور عالم اسلام امنی بحرانوں سے نكلنے ميں كامياب هوگا اور اسرائيل جو خطے ميں سب مسلمانوں كا دشمن ہے اس ناپاک غاصب وجود كا خاتمہ ہو گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree