Print this page

پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم این این اے حمید حسین کی وزارتِ خارجہ میں ڈی جی مشرق وسطیٰ اور ڈی جی ساؤتھ افریقہ سے اہم ملاقات

15 مئی 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے وزارتِ خارجہ میں ڈی جی مشرق وسطیٰ اور ڈی جی ساؤتھ افریقہ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مڈل ایسٹ کے مختلف ممالک میں قید ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تارکین وطن کی جلد از جلد رہائی کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا، ڈی جی نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہمارے آفس کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا انکے رہائی کے لئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں گے،

اس موقع پر لیبیا کشتی حادثے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، جس میں زندہ بچ جانے والے افراد کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کی باعزت رہائی کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا گیا، انجینئر حمید حسین طوری نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ذمہ داری قرار دیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree