The Latest

وحدت نیوز(لاہور) 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان ایک عظیم الشان تاریخی دن ہے جو برصغیر کے مسلمانوں کے جوش و جزبہ اور الگ مملکت کے حصول کے لیے کی گئ جدوجہد کی یاد دلاتا ہے یوم پاکستان دراصل شہدائےپاکستان سے تجدید عہد کا دن ہے نظریہ پاکستان جو کہ دراصل نظریہ اسلام ہے اسے زندہ کرنے کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

 انھوں نے کہا پاکستان بنانے والی قیادت کی وجہ شہرت ان کی سچائی، ایمانداری، اپنی قوم سے محبت تھی  بانیان پاکستان اپنے مثالی کردار کے باعث دلوں میں زندہ ہیں انہوں نے کہا وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے  ملک کی سیاسی قیادتوں کو قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا قوم کو پاکستان کی اساس سے جوڑنا اور نئی نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کروانا، دینی و سیاسی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے کہا ریاست مدینہ منورہ کے بعد پاکستان وہ واحد ملک ہے جو نظریہ اسلام پر معرض وجود میں آیا ایک ایسی عظیم مملکت جس کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے یہ تاریخ کے وہ عظیم لوگ تھے جنہوں نے نظریہ اسلام کے تحت مملکت کے حصول کے لیے بے مثال اور عظیم قربانیاں دیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومیں نظریات کی بنیاد پر زندہ رہتی ہیں آج ضرورت اس امر کی ہے قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر اور ملک کے استحکام اور بقا کے لیے نوجوان نسل کے اذہان میں نظریہ پاکستان اسطرح راسخ کر دیا جائے اور ان کی تربیت اس انداز میں کی جائےکہ وہ کسی بھی لمحے اس نظریے اور مملکت کی خاطر دی گئی اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں۔

وحدت نیوز (میانوالی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے جامعہ سیدہ خدیجۃ الکبری میانوالی کی جانب سے منعقدہ  دو روزہ سیمینار بمناسبت ولادت امام عصر حضرت امام مہدی عج میں خصوصی شرکت کی۔

 نصرت امام زمانؑ اور منتظرین کی یکجہتی کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےسیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ تقوی اور پرہیزگاری انسان کو اپنے امام کی طرف گامزن کرتی ہے، اپنے اور دوسروں کے دلوں میں امام زمانہ عج کی محبت اجاگر کی جائے اور زندگی میں کسی بھی کام کو انجام دینے سے پہلے یہ سوچنا ہوگا کہ میرے ہر کام کو میرا امام دیکھ رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھاکہ انتظار عملی پہلو میں انسان کے اعمال اور کردار کو راستہ دیتا ہے امام مھدی علیہ سلام کے منتظرین کو ان کے ظہور کی زمینہ سازی کے لیے ایمان اور خلوص کے ساتھ معاشرے میں سرگرم عمل رہنا ہے تاکہ امام کے حقیقی منتظرین میں شامل ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حجت خدا کے ظہور کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے ضروی ہے کہ دوسرے مکاتب فکر کے ساتھ مل جل کر رہا جائے کیوں کہ منجی کا تصور صرف مسلمان میں ہی نہیں بلکہ یہ تصور دوسرے مکاتب فکر میں بھی پایا جاتا ہے بالخصوص حقیقی منتظران کو ہمدلی اور یکجہتی سے ظہور کا زمینہ فراہم کرنا ہوگا ۔

اپنے دورہ میانوالی کے دوران محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے علامہ سید افتخار نقوی صاحب اور ان کی زوجہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر محترمہ زہرا نقوی نے جامعہ خدیجۃ الکبری کا بھی دورہ کیا اور جامعہ کے تمام شعبہ جات کا مشاہدہ کیا۔

وحدت نیوز(سکردو) ڈویژنل سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین و رکن گلگت بلتستان اسمبلی کنیز فاطمہ علی کا بگاردو تھنگ کا دورہ۔اس موقع پر خواھر کنیز فاطمہ علی نے خواتین سے ملاقات کی اور ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام و ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور خواتین سے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں خواتین کو ایک ماں بہن اور بیٹی کے حوالے سے مثالی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عورت ماں کے روپ میں اولاد کی تربیت کیلئے بچے کی پہلی درسگاہ ہے اور تربیت دینے کیلئے ایک تعلیم یافتہ ماں بہتر کردار ادا کر سکتی ہے اسی لیے ماں کے پاوں تلے جنت ھے۔انشاءللہ تعلیم و تربیت کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین اپنا کردار ادا کرے گی۔

انھوں نے خواتین کی یونٹ سازی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ یونٹ بنائے تربیت کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دے ہم علمائے کرام اور سینئر خواھران کے ذریعے تربیت اور دعائیہ پروگرام انعقاد کرنے میں بھرپور معاونت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مقامی خواتین کو روزگار اور ہنر مند بنانے کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کرے گی جس میں میں سلائی کڑھائی سمیت مختلف گھریلو خواتین کو کاشتکاری کیلئےجدید طریقے سکھانے کیلئے بھی معاونت فراہم کریں گے۔آخر میں دعائے امام زمانہ عج سے پروگرام کو ختم کیا گیا۔

وحدت نیوز(علی پور)مجلس وحدت مسلمین اور ہیت امام حسین ؑ کے اشتراک عمل سے یوم ولادت باسعادت امام عالی مقام حسینؑ ابن علیؑ کے پرمسرت موقع پر علی پور کے علاقے بستی شاہ لتی ماڑی میں بڑے فلاحی ورفاعی منصوبوں کا افتتاح کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے دیگر صوبائی وضلعی رہنماؤں کے ہمراہ شاندار مسجد ، یتیم خانے اور اسکول کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر اہل علاقہ نے اس عظیم منصوبے کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کیااور ایم ڈبلیوایم کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

وحدت نیوز(لاہور) ولادت با سعادت امام حسین علیہ سلام و حضرت عباس علمدار علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ تین اور چار شعبان المعظم سید الشھداء امام حسین علیہ سلام اور ان کے با وفا بھائی اور سالار لشکر حضرت غازی عباس علمدار علیہ سلام کی ولادت باسعادت کے یہ مبارک ایام تمام اہل اسلام و محبان اہلبیت علیھم السلام کے لیے عید سے کم نہیں یہ ایام جو اھلبیت سے منسوب ہیں تمام عاشقان محمد و آل محمد علیھم السلام کے لیے باعث برکت اور پر مسرت ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ نواسہ رسولؐ کا میلاد عظیم الشان انداز سے منانا چاہیے کیونکہ یہ وہ ہستی ہیں جن کے دم سے  دین اسلام اور کل انسانیت کو بقا و دوام حاصل ہوا ۔انہوں نے کہا کہ جناب رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے امام عالی مقام کی فضیلت و عظمت پر کثرت سے روایات موجود ہیں آپ کی ذات گرامی منبع ھدایت ہے اور تاریک دلوں کو روشن کرنے والے نور کا سرچشمہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فرزند حیدرؑ و بتولؑ تمام انسانوں کے لیے نجات کی کشتی ہیں اور ھدایت کا چراغ ہیں۔ انہوں نے کہا  امام حسین علیہ سلام نے معرکہ کربلا سجا کر رہتی دنیا تک آنے والی نسلوں کو عزت سے جینے کا راستہ دکھلا دیا ۔

حضرت عباس علیہ سلام کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوۓ سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کربلا کے میدان میں حضرت عباس علیہ السلام نے جس عزم وحوصلہ ، شجاعت وبہادری اور ثابت قد می کا مظاہرہ کیا اس کو بیان کرنے کا مکمل حق ادا کرنا نہ تو کسی زبان کے لئے ممکن ہے اور نہ ہی کسی قلم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اسے لکھ سکے مولا حسین ع کے  با وفا اور زمانے کے فقیہ بھائی نے جرات بہادری اور وفا کے ساتھ ساتھ اپنے امام کی اطاعت کرنے کا سلیقہ ہمیں سکھایا ۔انھوں نے بتلایا کہ امام وقت کے ہر حکم کے سامنے کیسے سر تسلیم خم کرنا ہے انہوں نے مزید کہا  ہمارا لاکھوں سلام ہو اہلبیت علیھم السلام کے عظیم گھرانے پر جو شمع ھدایت ہیں اور جنکی پاک و پاکیزہ سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے ماہ شعبان المعظم کی آمد پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ خداوند سبحان نے اپنے بندوں پر کرم و بخشش کرنے کے لیے ماہ رجب شعبان اور رمضان جیسے با برکت مہینے عطا کیے ہیں ماہ شعبان المعظم کے بارے میں ختمی المرتبت حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ ماہ شعبان میرا مہینہ ہے پس قرب خداوندی اور سرور کائناتؐ کی محبت میں اس ماہ میں روزے رکھے جائیں مخصوص عبادات اور اذکار بجا لاے جائیں تاکہ ہم معرفت خدا و رسولؐ کی منازل طے کر سکیں۔

 ان کا کہنا تھا اس ماہ کی فضیلت تو اس بات سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ اس کے آغاز میں عقیلہ بنی ہاشم جناب زینب بنت علی سلام اللہ علیھا کی ولادت ہوتی ہے اور پھر سیدالشہداء امام حسینؑ ، غازی عباس علمدارؑ ، امام زین العابدین ع  جناب قاسمؑ و اکبرؑ اور حجت آخر امام مھدی علیھم السلام کی ولادت غرضیکہ  نفوس قدسیہ کی آمد کا ایک سلسلہ ہے جو اس ماہ کی رونقوں اور خوشیوں کو دوبالا کرتا ہے ۔

 ان کا کہنا تھا اہلبیت علیھم السلام سے عشق و محبت کا دم بھرنے والوں کے لیے یہ خوشیوں اور روحانی کیفیات سے بھرپور ایام  ہیں خداوند عالم سے دعا ہے کہ اہلیبیت علیھم السلام کی خوشیوں کے صدقے تمام محبان و فدایان محمد و آل محمد (ع) کے رنج و غم دور ہوں اور ان پاک ہستیوں کے وسیلے سے ہر ایک کا دامن رزق ، صحت و عافیت سے بھر دے۔

وحدت نیوز(تھرپارکر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نےمدرسہ ام ابیہا وتعلیم بالغاں سکول کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے لیے محترمہ سیمی نقوی مرکزی مسؤل رابطہ محترمہ غزالہ جعفری مرکزی مسؤل تعلیم سازی وروابط اور محترمہ کنول بتول ضلعی مسؤل نشرواشاعت حیدر آباد نے اس سکول و مدرسہ کی بنیاد رکھی اور شرکت کی ۔

روز عید مبعث کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر تھر پارکر کے پاک علاقے میں واقع گوٹھ آدم رند میں مدرسہ ام ابیھا اور تعلیم بالغاں سکول کا افتتاح کیا گیا۔علاقے کی خواتین ،بچیوں اور بچوں میں قرآنی قاعدے، کلرنگ بکس، کلرنگ پنسلز، سلیٹ، چاک، مقنعے اور ٹافیاں اور بسکٹس تقسیم کیے گئے۔وہاں پر موجود محدود ترین وسائل ہی سے استفادہ کرتے ہوئے چند بچیوں کو معلمات کے طور پر مقرر کیا گیا اور انہیں ایک ماہ کا ٹاسک آزمائش کے لیے دیا گیا تاکہ ایک ماہ بعد صورت حال کا اندازہ لگانے کے بعد کسی معلم کا مستقل طور پر انتظام کیا جاسکے۔

فی الوقت وہاں کے بچوں اور بچیوں میں خاصہ جوش و جذبہ مشاہدہ کیا گیا اور ان کی محرومی کا شدت سے احساس ہوا کہ نہ صرف یہ لوگ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بلکہ آج جبکہ دنیا کا گوشہ گوشہ علم کے نور سے منور ہورہا ہے، تھر پارکر کے یہ سادہ لوح لوگ باب مدينة العلم کے چاہنے والے ہونے کے باوجود علم کی روشنی سے محروم ہیں۔خواھران وحدت نے سرحد پر واقع  سید گل محمد شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

وحدت نیوز(ہری پور)مجلس وحدت مسلمین ویمن ونگ صوبہ خیبر پختون خواہ کا ایک اہم اجلاس سیکرٹری جنرل راضیہ جعفری کی زیر صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری تصور نقوی کی رہائش گاہ پر منعقدہوا جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات خانم نرگس آفس سیکرٹری مسز روبینہ واجد اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیاگیا اور آئندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی گئی اوربلدیاتی انتخابات میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر کے اضلاع کا دورہ کیاجائے گا اور فیصلہ کیاگیا کہ پورے صوبہ میں خواتین کی تنظیم سازی بھی کی جائے گی۔

 اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین و ایم پی اے سیدہ زہراء نقوی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاگیا جبکہ قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پی سی ہوٹل لاہور میں مضبوط خاندان،! محفوظ عورت،! مستحکم معاشرہ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی اور ثمینہ سعید کی خصوصی دعوت پرمحترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور نے خصوصی خطاب کیا۔تقریب میں ضلع کی نامور خواتین جن میں ڈاکٹرز پروفیسرز وکلاء اور مختلف شعبہ جات کی خواتین نے شرکت کی ۔

محترمہ حنا تقوی نے اپنےخطاب میں کہا کہ خاتون کے معنی حیا دار پردے میں رہنے والی کے ہیں  خواتین صرف وہ ہی ہیں جو معزز ہیں معاشرے کی تمام عورتوں کو خواتین نہیں کہتے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم مظبوط خاندان ! محفوظ عورت! مستحکم معاشرہ چاہتے ہے تو ہمیں حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑےگا کیونکہ انہوں نے ایسا خاندان مرتب کیا جو قیامت تک بے مثل رہے گا ایسے راہنما و رہبر بیٹے جو دین اسلام کی بقا اور شان ہیں اور ایسی با عظمت بیٹیاں مشکل سے مشکل حالات میں بھی ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی رہیںتقریب میں عظمی نقوی ڈپٹی سیکرٹری اور حمیرا رضوی سیکرٹری شعبہ سیاسیات نے بھی شرکتِ کی تقریب کے اختتام پہ شرکاء محفل نے حنا تقوی سے ملاقات کی اور خطاب کو سراہا۔

وحدت نیوز(تھرپارکر) حیدرآباد سے 300 کلومیٹر کی مسافت پر واقع تھر کے گاؤں گوٹھ آدم رند جو کہ انڈیا کے بارڈر سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، وہاں گزشتہ روز مرکزی رابطہ جنرل سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی، مرکزی مسئول معاون تنظیم سازی غزالہ جعفری اور مسؤل تعلیم و تربیت ضلع حیدرآباد کنول بتول نے تنظیم سازی کے ہدف کے تحت دورہ کیا ۔

 تینوں خواتین نے باری باری وہاں پر موجود خواتین کے سامنے اپنے آنے کے ہدف کو بیان کرتے ہوئے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور ان خواتین کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ ہم خواتین معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، کبھی اپنے آپ کو کمتر نہیں سمجھیے، عورت کے بغیر معاشرے کی ترقی ناممکن ہے، ہمارا ہدف مل جل کر ایک ایمانی معاشرے کا قیام ہے، ہمیں چاہیے کہ خدا کی راہ جوکہ انبیاء کرام علیہم السّلام اور آئمہ معصومین علیہم السّلام نے تعلیم فرمائی ہے اس کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں اور پھر استقامت کے ساتھ اس راہ پر گامزن ہوجائیں کہ یہی وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم زمانے کے امام عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خوشنودی کو حاصل کرسکتے ہیں۔

محترمہ سیمی نقوی نے تمام موجود خواتین کو ان کی ذمہ داریاں سمجھائیں اور پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی اور ان سب کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پورے خلوص کے ساتھ جب آپ اپنے اردگرد کو سنوارنے کی کوشش کریں گی تو ان شاءاللہ آپ خود اپنی زندگیوں میں بہترین تبدیلیاں دیکھیں گی۔

Page 50 of 124

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree