The Latest
وحدت نیوز(کراچی) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں منعقدہ مرکزی مجلس عزا بیاد شہدائے ملت جعفریہ و شہدائے راہ قدس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے قیمتی شہداءکے پاکیزہ خون سے سیراب ہوئی ہے، ہم نےمکتب کربلا وعاشورا کی پیروی کرتے ہوئے اس عصر کی کربلا میں عظیم شہداء کی قربانیاں پیش کی ہیں، وطن عزیز کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تکفیری کی آگ میں جھونکا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کا سب سے بڑا کارنامہ مقاومت کو طاقتور بنانا ہے۔شہید قاسم سلیمانی نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے، ڈیل آف سینچری اور نارملائزیشن ود اسرائیل کے منصوبے سمیت داعش کو ناکام بنایا ،وہ کسی خاص ملک کے نہیں ہم سب کے محسن ہیںپوری امت مسلمہ کے محسن ہیں، اس عظیم شہید نے عراق و شام میں داعش کا سر کچل کر پوری دنیا کو اس بدترین فتنے سے آزادی دی۔ قاسم سلیمانی نے غزہ کے مظلوموں کو مچھلی پکڑکر نہیں دی بلکہ جال بننا سکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج امام زمانہؑ کے ظہور کی رکاوٹیں ختم ہورہی ہیں ، آپریشن طوفان الاقصی' اسرائیل پر فلسطینیوں کا 75 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ کاری وار ہے،فلسطین نے اسرائیل کے غبارے سے ہوانکال دی ۔اسرائیل دنیا بھر میں میڈیا وارہارچکا ہے۔اسرائیل کا مکروہ چہرہ پوری دنیا پر آشکار ہوگیا ۔اسرائیل کھلی جنگ نہیں کرسکتا،جنگی جرائم کرسکتا ہے ۔اسرائیل جنگ کوہمیشہ باہر لڑتا رہا ہے،مزاحمتی قوت نے جنگ کو اسرائیل کے اندر تک پہنچا دیا ہے۔اسرائیل اسٹریجیٹکل طور پر شکست کھاچکا ہے۔آج کا زمانہ تشیع کی طاقت وسربلندی کا زمانہ ہے ، امام خمینی نے فرمایا تھا کہ جس قوم کے پاس شہادت ہو وہ کبھی غلامی قبول نہیں کرتی۔ہمارے سیاسی پیشواا غیبت کبری' میں ولی فقیہ ہیں۔ہمیں رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای پرفخر ہے۔ہمیں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پرچم کے نیچے جمع ہونا ہوگاجیسے ملت ایران، عراق، شام ، لبنان اور یمن اکھٹا ہوئے اور عالمی سامراج کو شکست فاش دی۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پاکستان کے تشیع میدان میں رہ کر امریکی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔پاکستان کو حسینیوںؑ نے بچانا ہے۔ہم جتنے باشعور و بیدار ہوئے ،اتنے طاقتور ہوں گے ۔پاکستان میں تکفیری ٹولے کے ذریعے تشیع کو الجھایا گیا ہے ۔استعماری طاقتیں اور ان کے مقامی ایجنٹ یہ نہیں چاہتے کہ ہم مین اسٹریم پولیٹکس میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے کہا تھا کہ پاکستان کی کسی غیر اسلامی ملک سے جنگ ہوئی تو ہم پاکستان کے لئے اپنا خون پیش کریں گے۔ہم پاکستان کے دشمنوں سے دوستی نہیں کرسکتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم بیدار ہوں،دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔شہید قائد کی کمی کو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ہم نے سیاست کو طہارت دینی ہے،اس ملک کے تمام اداروں کو پاک بنانا ہے۔پاکستان کے ایٹمی اثاثے ملت کے اثاثے ہیں۔ہم پاکستان کو توڑنے والوں کے ہاتھ توڑدیں گے۔آپ کا ووٹ اسرائیلی پسندوں کو شکست دینے کے لئے استعمال ہونا چاہیے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)حلقہ پی بی 42 کوئٹہ کی انتخابی سیاست ایک مرتبہ پھر دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار علامہ علی حسنین حسینی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
آج عدالت عالیہ میں الیکشن ٹریبونل نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےنامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 42 علامہ علی حسنین حسینی کی اپیل پر سماعت کی۔
الیکشن ٹریبونل نے علامہ علی حسنین حسینی کے کاغذات نامزدگی کو مکمل اور درست قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
انشاءاللہ!علامہ علی حسنین حسینی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےٹکٹ پر انتخابی نشان خیمہ کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ریٹرننگ آفیسر نے علامہ علی حسین حیسنی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگا کرانہیں مسترد کردیا تھا۔
2013 کے انتخابات میں بھی ایم ڈبلیوایم کے امیدوار آغا رضا اس نشست پر کامیاب ہوچکے ہیں جنہوں نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی کاجشن کوثر سےمرکزی خطا ب۔اس پروقار تقریب میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی ، بین المذاہب ہم ہنگی کے کوارڈینیٹرخطباء وذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صدرجناب علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، معروف خطیب اہلبیت ؑ جناب علامہ امجد عابدی ، معروف شاعر و مداح اہلبیت جناب رضا عباس ،معروف ذاکر اہلبیت ناصر عباس جوئیہ اور دیگر معروف شعراء اور ذاکرین نےبی بی پاک مخدومہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراءسلام اللہ علیہا کے حضور اپنا اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین شاہ زیدی ، صوبائی سیکرٹری مالیات جناب سید فصاحت بخاری ، صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی کے علاوہ لاہور وگردونواح کی ماتمی سنگتوں اور نوحہ خوان کےسالاروں بانیان مجالس عزاء اور ماتمی دستوں کے سربراہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور کے مختلف ٹائونز کےصدورجن میں جناب پیر سید بابر علی شمسی ،برادر حیدر عباس، سید جاوید بخاری ، برادر سید فیضان نقوی ، برادر رانا آصف خصوصی پر اس عظیم الشان جشن شریک ہوئے جنہیں مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے ان کے عظیم کارناموں اور عزاداری کے لئے کی مخلصانہ کاشوں کے اعتراف میں اعزازی ’’عزاداری شیلڈز‘‘ دی گئیں ۔ برادر خرم عباس نقوی اور سیٹھ عدنان نے بھی اس پرشکوہ جشن میں شرکت کی ۔
مقررین نے ولادت باسعادت مخدومہ کائنات حضرت فاطمہ زہراءسلام اللہ علیہا کی مناسبت سے شرکاء جشن کوثر سے خطاب کیا ۔ اس عظیم پروگرام میں مومنین ومومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، حاضرین نے علمائے کرام اور ذاکرین عظام کی گفتگو سن کر نعروں سے جواب دیا اور مقررین نے جشن میں اپنی مدلل گفتگواور مدحت اہلبیت ؑ سےماحول کو بہت معنوی اور روحانی بنا دیا ، تلاوت قرآن کریم کے بعد معروف قاری دعا سید سبط محمد نے حدیث کساء کی تلاوت کی جبکہ آفتاب علی ہاشمی نےجش کوثرکی نظامت کے فرائض سر انجام دیئے ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئر مین جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی نے جشن کوثر میں آخری اور مرکزی خطاب کیا ۔
انہوں فرمایا کہ سب سے پہلے میں جشن کوثر کے منتظمین اور شرکاء جشن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ آج ہم جس ہستی کے جشن میں شریک ہیں وہ کائنات میں سب سے زیادہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبوب ہستی ہے ، جس کے بارے رسول ﷺ نے فرمایا کہ جس نے فاطمہ (س) کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا اور جس نے مجھے ناراض کیا گویا اس نے اللہ کو ناراض کیا ۔ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کی قرۃ العین، بعثت کے پانچویں سال میں، اپنے نازنین قدم مبارک سے دنیا کو منور اور حضرت رسول اعظم ﷺکے دولت سرا کو مزین اور خانہ وحی میں اپنے پدر بزرگوار کے دامن تربیت میں پروان چڑھیں اور علم و معرفت نیز کمال کی اعلی منزلیں بھی آپ کے کمال لازوال کے سامنے ہیچ نظر آئیں۔بشریت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی احسان مند ہے، جس طرح سے انسانیت پر اسلام، قرآن، انبیائے خدا اور رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کا احسان ہے۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ایران میں ہونے والے دھماکوں کے مذمت کی اور ان دھماکوں میں شہید ہونے والوں شہداءکی بلندی درجات کی دعا بھی کرائی ۔ آخر میں علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب نے شرکاء جشن سے کہا کہ اب بیداری کا زمانہ ہے آپ ہر لمحہ عالمی اور ملکی حالات سےآگاہ اور باخبر رہیں ۔ آنےوالے الیکشن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں فرمایا کہ اس میں الیکشن کی بجائے سلیکشن نظر آرہی ہے ۔ اور ایسا ماحول بنایاجارہا ہے کہ اپنے من پسند لوگوں کو آگے لاکر حکومت تشکیل دی جائے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ سےہر غیر آئینی اور قانونی اقدامات کی مخالف رہی ہے ۔ ہم ہمیشہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔ صاحب اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ عوام کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائیں ۔ ہم موجود مسنگ پرسنگ کی تحریک اور دھرنے کی حمایت کرتے ہیں اور روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ تمام مسنگ پرسنگ کو عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ ان کے خلاف کوئی شکایات ہیں!تو عدالتیں قانون کے مطابق ان کا ٹرائیل کرسکیں ۔
تمام شرکاء نے عظیم جشن کوثر کےکامیاب انعقاد، اور جشن کے دوران تازہ تیارشدہ نیاز کے پیش کرنے پر تمام منتظمین بالخصوص مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان کو مبارک باد پیش کی ۔ جناب نجم عباس خان نے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے جشن کوثر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاستی اقدامات سے عوام میں مزید غم و غصہ پیدا ہو رہا ہے ملک میں نا آئین نا قانون مقدس جنگل کا ماحول بنا ہوا ہے، شفاف الیکشن عوام کا حق ہے جس سے انہیں محروم کیا جا رہا ہے۔صوبوں کے درمیان نفرت ایجاد کی جا رہی ہے جو ملک و قوم کے استحکام کیلئے بڑہ خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال سمیت پارہ چنار، گلگت بلتستان،بلوچستان کے حالات مکمل خراب ہیں عوام سراپا احتجاج ہیں، بنیادی حقوق تو دور کی بات ہے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے۔دشمن تو یہی چاہتا ہے کہ پاکستان کی عوام ریاست سے ناراض ہو، ریاستی اقدامات سے عوام میں مزید غم و غصہ پیدا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارہ چنار کا علاقہ کئی دہائیوں سے مسلسل ناامنی کا شکار ہے، کچھ ماہ قبل تری مینگل میں استادوں کو قتل کیا گیا، جب بھی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جاتا ہے، دہشت گردی کا نیا واقعہ رونما ہو جاتا ہے، دن دیہاڑے سیکورٹی کے حصار میں جانے والے قافلے بھی حملوں سے محفوظ نہیں، پشاور پارہ چنار روڈ بدامنی کا شکار ہے، سیکورٹی اہکاروں کی موجودگی مسافر گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ ہو رہی ہے، جس میں کئی معصوم لوگ مارے جا رہے ہیں، افسوس ناک بات یہ ہے کہ ان جان لیوا واقعات میں ملوث آج تک کسی ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا، پارہ چنار کے معاملات میں جرگوں میں دہشت گردوں کو نا بیٹھایا جائے۔ایسا لگتا ہے جیسے ہم پر فرعون و ہامان مسلط ہو چکے ہیں ملک میں الیکشن نہیں ہو رہے تماشا ہو رہا ہے۔کیا ایک بندے کو مسلط کرنے کے لئے اتنی آئین شکنی اتنی قانون شکنی ضروری ہے، کیا پاکستان بانجھ ہے اس میں کوئی اور حکمرانی کے قابل نہیں رہا۔عوام خود مظلوم ہیں، عوام خود اپنا نمائندہ منتخب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ملک میں شفاف انتخابات ہی امن و استحکام کا حل ہیں۔گزشتہ روز ایران کے شہر کرمان شاہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے شہید الحاج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے بم دھماکوں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سفاک دہشتگردی میں 100 سے زائد شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔دہشتگردانہ کاروائی امریکہ و اسرائیل سامراج کا خطہ میں خاتمہ کا آغاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد اسلامی مزاحمتی بلاک پُرعزم ہو کر نئے جذبے سے امریکی اسرائیلی شیطانی سازشوں کے خلاف سرگرم عمل ہوچکا ہے، حاج قاسم کی شہادت کے امریکی مجرمانہ اقدام سے امریکا کا مقصد ناصرف عراق اور ایران بلکہ پورے خطے میں اسلامی مزاحمت کو کمزور کرنا تھا لیکن وہ اس حقیقت سے غافل ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا پاکیزہ خون اسلامی مزاحمت کے درخت کی آبیاری کرتے ہوئے اسے مزید طاقتور بنا رہا ہے،آج یمن، عراق، شام، لبننان اور بلخصوص فلسطین میں عالمی سامراج امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے وجود کی آغاز نابودی ہے۔ انشاءاللہ عصر حاضر کے فرعونوں کیلئے شہید قاسم سلیمانی آج سردار قاسم سلیمانی سے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔علامہ باقر عباس زیدی نے شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے واقع میں شہید ہونے والے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی اورامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہداء کے قاتلوں کے سلسلے ریاست کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے اتحاد بین المسلمین اور بین المسالک ہم آہنگی سمینار کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شیعہ قوم کے شہداء کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ریاست ہمارے شہداء کے قاتلوں کے سلسلے میں سستی کر رہی ہے۔ ہم اپنے شہداء کے قاتلوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(ڈکھن)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی این اے 193 کے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے آج حلقہ این اے 193 کے مختلف شہروں اور دیہاتوں کا دورہ کیا اور ڈکھن پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، ضلعی نائب صدر دریا خان جتوئی، تحصیل صدر سید نوید علی شاہ نقوی، نظام الدین انقلابی، حسنین جوادی، مستنصر مہدی ابڑو و دیگر اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس بات پر حیران ہیں کہ ملک دیوالیا ہو چکا ہے اور عوام مہنگائی کے سبب دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں، ایسے میں عوام کے منتخب نمائندوں اور اراکین اسمبلی کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔
جو منتخب نمائندے پانچ سال تک عوام سے کہتے رہے کہ عوام کو کچھ دینے کے لئے ان کے پاس فنڈ نہیں، آج الیکشن کمپئن پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ جو منتخب نمائندے کرونا وباء اور تباہ کن سیلاب میں پانی میں ڈوبی ہوئی عوام کو کہیں نظر نہیں آئے، آج وہ گھر گھر اور در در گاڑیوں کا قافلہ لے کر پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گاڑیوں کے قافلے لے کر آنے والے ارب پتی امیدواروں کو خالی لوٹا دیں اور ووٹ غریب اور باکردار امیدواروں کو دیں، جن کا ہدف عوام کو لوٹنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مایوس ہو چکے ہیں اور لوگ متبادل کی تلاش میں ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر قسم کے لسانی اور فرقہ وارانہ تعصبات سے بالاتر ہو کر عوامی حقوق کے لئے میدان عمل میں موجود ہے۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)مرکزی صدرمجلس وحدت مسلمین وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی کی جامعہ بعثت میں منعقدہ بیس جمادی الثانی کے سالانہ جشن میں شرکت اور خطاب،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے جامعہ بعثت رجوعہ سادات میں منعقدہ بیس جمادی الثانی یوم ولادت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے سالانہ عظیم الشان خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت میں ہمیں اپنے حق کے دفاع کے لیے ہر طرح کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرنے کا درس ملتا ہے کہ جس طرح بی بی دو عالم اپنے حق سے ذرہ برابر پیچھے نہ ہٹیں اور آواز بلند کی ، آج ملت فلسطین بھی اپنی جاگیر پر غیروں کے تسلط کو ذرہ برابر برداشت نہیں کر رہی
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حق کے دفاع کے لئے استقامت کے ساتھ کھڑی ھے اور اس حریت و سر بلندی کے راستے میں ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے، یہاں تک کہ ایک دن حق کا غلبہ ہوگا اور باطل قوتیں پاش پاش ہوجائیں گی ۔ خطاب کے آخر میں نو سال کی بچیوں میں شعبہ خواتین کی جانب سے عبا ھدیہ کی گئی ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ علمدار روڑ میں الیکشن 2024 کے سلسلے میں زیر صدارت صوبائی صدر جناب علامہ سید ظفر عباس شمسی اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مہمانان خاص مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد نقوی صاحب و ممبر شوری عالی و سابقہ وزیر قانون جناب آغا رضا صاحب، صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی، صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ذاکر حسین درانی، صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی، صوبائی میڈیا سیل کے سید ارتضیٰ علی،ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ، ضلعی سیکرٹری فرید احمد، ضلعی سیکرٹری سیاسیات حاجی غلام حسین اخلاقی، صوبائی سیاسیات کونسل کے سربراہ محمد یونس صوبائی و ضلعی شورای بزرگان کے ارکین اور نوجوانوں نے بھرپور تعداد نے شرکت کی مرکزی قیادت نے رسمی طور پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے۔
حلقہ پی بی 40 کوئٹہ 3 صوبائی اسمبلی کے لئے سید عباس آغا
حلقہ پی بی 42 کوئٹہ 5 صوبائی اسمبلی کےلئے علامہ علی حسنین الحسینی
این اے 262 کوئٹہ 1 قومی اسمبلی جعفر علی جعفری
این اے 263 کوئٹہ 2 ارباب لیاقت علی ہزارہ
وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلخصوص پیپلز پارٹی اور نون لیگ اپوزیشن کی نہ سہی اپنے ہی نمائندوں کی سنیں جو عوام کے ساتھ گزشتہ آٹھ روز سے سراپا احتجاج ہیں اور غدار نمائندے کے نعرے لگا رہے ہیں۔ اپنے نمائندوں کا دل رکھنے کے لیے ہی حکومت قیمتوں میں اضافے کو واپس لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں اپنی قیادت کے پاس استعفی' جمع کرکے سڑک پہ بیٹھنا پڑے یا بغیر استعفی کے ہم تیار ہیں۔ اپوزیشن ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن حکمران جماعتیں نوٹیفکیشن بھی واپس لینا تو کجا اس ایشو پر وفاق کے خلاف ایک پریس کانفرنس کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔
بعض لوگ تاثر اس طرح دے رہا ہے کہ گویا حکومت میں ہی اپوزیشن ہو۔ وہ لوگ آج بھی حکومت سے الگ ہوجائیں ہم وفاق سے لڑیں گے اور اس مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد کریں گے۔اب بھی ہم صوبائی حکومت کو واضح کرتے ہیں کہ سڑکوں پر موجود عوام کی فکر کریں اور آئیں انہی عوام کی طاقت سے وفاق سے مطالبات کے حل کے لیے جستجو کرتے ہیں۔ ہم وفاق اور حکومت کے خلاف بولتے ہیں تو آپ اسے مخالفت برائے مخالفت کہتے ہیں آپ خود کچھ بولنے کی ہمت کر نہیں سکتے تو عوامی حقوق کے لیے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ملکر جی بی کا قضیہ لڑتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوامی تحریکیں عوامی رہیں اور سیاسی رنگ نہ آجائے۔ تمام دھرنوں میں شرکت کے لیے ہم تیار ہیں اور ضرور بیٹھیں گے۔ حکمران جماعتوں کو اس بات کا خوف ہے کہ ہم کہیں ان تحریکوں کو لیڈ نہ کریں- نہ ہم کریڈیٹ کے لیے احتجاج کا حصہ ہے اور نہ لیڈ کرنے کے لیے۔ حکومت ایک طرف گندم کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے اور دوسری طرف عوام کے ساتھ کھڑی اپنے ہی رہنماوں کے سننے کو تیار نہیں۔ عوام نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے مزید عوام کو امتحان میں ڈالے بنا فوری نوٹیفکیشن کو واپس لیا جائے۔ عوام ڈٹ جائیں تو بڑے بڑے برج منہدم ہوجاتے ہیں ہماری حکومت ویسے بھی بیساکھی پر کھڑی ہے۔