The Latest

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مقام معظم رهبری حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر عالی آقائے غلام علی حداد عادل نے  مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی ، اس موقع پرمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی ، مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی،  سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان علامہ شیخ نیئر عباس ، سیکریٹری جنرل شعبہ قم علامہ غلام محمد فخرالدین، ڈپٹی سیکریٹری جنرل شعبہ قم علامہ میثم ہمدانی و دیگر بھی موجود تھے۔آقائےغلام علی حداد عادل نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے دفتر میں ایک سیمینار سے بھی خطاب کیا ، جس میں علمائے کرام اور طلاب حوزہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(لاہور) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام ملک عزیز میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اورطالبانائزیشن کے خلاف اور فوجی آپریشن کی حمایت میں 50سے زائداہل سنت وجماعت کی تنظیمات اور دیگر ہم خیال سیاسی ومذہبی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز اینٹی طالبان اے پی سی منعقدہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی ،ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب اورمسلم لیگ ق کے وفود نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

 

آل پاٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا پاکستان کے استحکام او ر سلامتی کے لئے محب وطن قوتوں کا یکجا ہو نا نا گزیر ہو چکا ہے ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، خدا کاشکر ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کا طالبان کے خلاف موقف آج قومی آواز بن چکا ہے، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا آج یہاں طالبان کے ظلم کے خلاف اکھٹا ہونا خوش آئند اقدام ہے، مجلس وحدت مسلمین سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر کل بروز جمعہ  ملک گیر اینٹی طالبان ڈے منائے گی، اس حوالے سے بعد نماز جمعہ احتجاج مظاہرےکیئے جائیں گےاور ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں محب وطن عوام دہشت گردوں سے نفرت اور شہداء سے اظہار عقیدت کریں گے۔

 

اس آل پارٹیز کانفرنس میں اہل سنت وجماعت جن میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ، ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلی تنظیم المدار س اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی ،تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی ، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے علامہ غلام محمد سیالوی ، سنی تحریک لاہور ڈویژن کے امیر مولانا مجاہد عبدالرسول قادری ، ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،خیرالامم فانڈیشن پاکستان کے سربراہ پیر سید کرامت علی حسین ،محمد ضیا الحق نقشبندی تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی نقشبندی ،نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر مفتی محمد حسیب قادری ،جمعیت علما پاکستان سواداعظم کے امیر پیر سید محفوظ مشہدی ،محافظان ختم نبوت پاکستان کے امیر مولانا محمد اعظم نعیمی اور علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی ،انجمن اساتذہ پاکستان پنجاب کے صدر پروفیسر محمد احمد اعوان ،تحریک فدایان مصطفی کے امیر حافظ محمد اکبر جتوئی ،وکلا ونگ کے صدر کامران بھٹہ ایڈووکیٹ ،اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان کے صدر مفتی محمد کریم خان ،پاکستان فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمن ، مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے مولانا محمد نعیم عارف نوریدعوت حق کے امیر مولانا اصغرعلی نورانی ،تحریک فدایان ختم نبوت کے امیر پیر سید واجد علی شاہ ،مولانا محمد ارشد نعیمی فخرالعلوم علما کونسل ،عدنان رضا قادری اوردیگر اکابرین اہل سنت شامل تھیں ۔

 

جبکہ دیگر اہلسنت وجماعت کی تنظیموں جن میں مجلس علما نظامیہ ،بزم رسولیہ شیرازیہ ، انوار مدینہ نعت کونسل ، ،بزم نعیمیہ ،نگینہ ویلفیئر سوسائٹی ، تنظیم علما اہل سنت ،کونسل آف جرائد اہل سنت ، الفکر ٹرسٹ ،بزم لاثانی ،نیشنل مشائخ کونسل پاکستان ،پاکستان مشائخ کونسل ،نفاذ فقہ حنفیہ ، دفاع اسلام محاذ، بزم جامعہ اسلامیہ ،ادار المصطفی ،حقوق اہل سنت ،عالمی اہل سنت والجماعت ،عالمی تنظیم اہل سنت ،ختم نبوت انٹرنیشنل ،عالمی بزم لاثانی شامل ہیں ۔

 

صاحبزادہ حامد رضا نے اختتامی پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ  دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے دہشت گردوں کے اندورنی و بیرنی فنڈز کے تمام ذرائع ختم کیے جائیں ،پاکستان میں مداخلت کرنے والے اسلامی اور غیراسلامی ممالک سے دو ٹوک بات کی جائے اور انہیں پاکستا ن میں مداخلت ختم کرنے کے لیے قائل کریں ،طالبان اور امریکہ دونوں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو ماررہے ہیں اس لیے امریکہ اور طالبان سے نجات میں ہی قوم کی حیات ہے۔شام میں بشار الاسد حکومت کرنے کیلئے سعودی عرب کی ایماء پر پاکستانی فوج بھیجنے اور دہشت گردوں کی تربیت کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز میں سعودی اور امریکی مداخلت روکی جائے۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکہ اور یورپی پابندیوں کے باعث گیس منصوبے پر کام نہیں کرسکتے، غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی اور یورپی پابندیوں کی وجہ سے گیس منصوبے پر کام کرنا ممکن نہیں رہا۔ دوسری طرف ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو منصوبے کے تحت گیس فراہم کرنے کے لیے تیار تھے لیکن جب تک پاکستان اپنا سرکاری موقف واضح نہیں کرتا، ایران اپنا ردعمل ظاہر نہیں کرسکتا۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) وائس آف شہداء کے ترجمان سینیٹرسید فیصل رضا عابدی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اے ٹی آئی کے کارکنان پر جھوٹے، بے بنیاد مقدمات، گرفتاریوں اور انکے گھروں پر پولیس چھاپوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے خوف زدہ حکمران محب وطن لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، موجودہ حکمران داخلی اور خارجی سطح پر ناکام ہوگئے ہیں، اے ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے کوئی اے ٹی آئی کے کارکنوں کو تنہا نہ سمجھے پوری قوم انکے ساتھ ہے، قومی دھارے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اے ٹی آئی کے نوجوانوں پر فخر ہے، ان کے عزم و حوصلے کو ریاستی جبر سے نہیں توڑا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلباء اسلام کے زیراہتمام 27 فروری کو اسلام آباد میں ہونیوالے امن سمینار کی دعوت دینے آنیوالے مرکزی میڈیا سیل کے ترجمان محمد اکرم رضوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ بیگناہوں کا قتل عام انسانیت کیخلاف سب سے بڑا گھناؤنا جرم ہے، طالبان کا طرز عمل شریعت نہیں شرارت پر مبنی ہے، حکومت دو ٹوک الفاظ میں ریاست مخالف دہشت گردوں سے مذاکرات ختم کرکے ملک سلامتی کیلئے آپریشن کا اعلان کرے، طالبان جبر اور ہم صبر والے ہیں قوم تشدد اور فساد کے علمبرداروں سے شدید نفرت کرتی ہے، پاک فوج کو دشمن کہنے والے پاکستان کے غدار ہیں، فسادیوں کو اثاثہ سمجھنے کی ریاستی سوچ چھوڑنا ہوگا، امریکہ اور طالبان نواز عناصر امن کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ فیصل رضا عابدی کا مزید کہنا تھا پنجاب حکومت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا امن تباہ کرنیوالے وی سی ڈاکٹر مختار کو فوری تبدیل کرکے کوئی فرض شناض وی سی تعینات کیا جائے، تاکہ طلبہ برادری میں بے چینی اور اضطراب مزید فروغ نہ پا سکے۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) دہشت گرد طالبان کی افزائش اور مذہبی تفرقے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، ان چیلنجوں اور ۲۰۰ ملین پاکستانی عوام کی حفاظت کی ذمہ داری علماء پر ہے۔مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد جو ایک اہم اسلامی تنظیم ہے کے مطابق ان تکفیری گروپوں  اور ان کے فتنہ پرور منصوبوں کو ملک سے مکمل طور پر ختم کر نے کی ضرورت ہے۔طالبان نے پاکستان کو دہشت گردی اڈا بنا رکھا ہے ۔جسے صفحہ ہستی سے ختم کر نا ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری  جنرل حجتہ الااسلام شیخ ناصرعباس جعفری نےمعروف لبنانی خبر رساں ادارے العہد کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے طالبان سے مذاکرات کرنے کو سختی سے منع کیا اس لئے کہ جو دہشت گرد تکفیری گروہ جو ہزاروں پاکستان عوام کے قتل میں ملوث ہیں۔جو ہمارے دستور و آئین کو نہیں مانتے ہم ان سے کیسے مذاکرت کریں؟ یہ خارجی گروہ آئینی اور قانونی اعتبار سے خارج از اسلام  ہیں اس لئے کے انہوں نے اسلامی ریاست میں بلاجواز اسلحہ اٹھا رکھا ہے،  شیخ ناصرعباس جعفری نے اپنی گفتگو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان قتل و دہشت گردی جیسے جرائم میں ملوث ہے اور ۶۰ ہزار سے زیادہ افراد جن میں عورتیں مرد،بچے،اساتذہ اور علماء شامل ہیں کو قتل کیا ۔انھوں نے مذید کہا کہ طالبان کے لئے ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اور یہاں بنیادی طور پر دو قومیں سنی اور شیعہ آباد ی کے ساتھ چند اقلیتی قومیں رہتی  ہیں ۔ اب ماضی قریب میں چند تکفیری گروہوں نے عسکریت پسندی کا آغاز  کیا اور پاکستان میں دہشت گردکاروائیاں  کرنا شروع کیں  اب ہم کس بنیاد پر ان سے گفتگو کریں؟حکومتی سیاسی جماعتوں نے ابھی ہونے والے انتخابات میں طالبان سے مدد حاصل کی ۔

 

العھد نے پاکستان میں امن و سلامتی کے حوالے سے  ایک سوال میں پوچھا کہ سلام آباد میں بعض سیاسی قیادتیں  ان (طالبان)سے گفتگو کے خواہاں ہیں ۔اس کے جواب میں شیخ صاحب (علامہ راجہ ناصر عباس)نے کہااس لئے کہ ان لوگوں نے عام انتخابات کے دوران طالبان سے مدد حاصل کی ہے اور بلیٹ بکس پر قبضہ کر کے لوگوں کو ووٹ کاسٹ کر نے سے روگ دیا اب یہی لوگ حکومت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔شیخ جعفری نے اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے کہا کہ حکومتی لوگ  طالبان سے جان چھڑانے کے لئے کبھی طالبان کے ساتھ جنگ کا ڈرامہ کر تے ہیں تو کبھی ان سے مذاکرات کر نے کا ڈھونگ رچاتے ہیں تاکہ عوام خاموش رہے۔

 

مجلس وحدت مسلمین  دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں  ڈال کر اپنے موقف پر ثابت قدم ہے،شیخ ناصر جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے مختلف مالک میں موجود دیگر گروپوں سے تعلقات کے بارے میں پوچھےگئے  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان اور تکفیری گروہ کے ساتھ مقابلے کرنے کیلئے مسلمانوں کے صفوں کو مضبوط کر نے کے لیے ہم تعاون کرتے ہیں اور یہ اس بات کی وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں الحمداللہ ۲۰ کروڈ مسلمان آباد ہیں جو طالبان کے حوالے سے متفق ہیں۔
جن کی اکثریت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ وطن عزیز میں بیرونی مداخلت ہرگز قابل قبول نہیں کی جائے گی۔ہم امریکی،خلیجی،اور یورپی مداخلت کو پاکستان میں ہرگز قبول نہیں کرتے اس لئے کہ پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت کر نے کی مطلب پاکستان کی جڑوں کو کھوکلا کر نا ہے۔ان اسباب کی وضاحت کر تے ہوئےانہوں نے  کہا کہ کیونکہ پاکستان ایک مسلمان ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہے۔بیرونی اہداف میں یہ شامل ہے کہ وہ اس قوت کو کمزور کرے تاکہ علاقے میں مغربی منصوبوں کے لئے کوئی رکاوٹ نہ رہے۔

 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان کا بھی یہی منصوبہ ہے کہ مسلمانوں کے اندر تفرقے پیدا کر ے جس کا نتیجہ پاکستان کو کمزور کر نا ہے۔پچھلے تین مہینوں میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفود کےپاکستان کے دورے کے حوالے سے شیخ ناصر عباس نے کہاکہ  یہ دورے دراصل موجودہ حکومت اور آل سعود کے درمیان  اشتراک عمل کی دلیل ہیں اور پاکستان کا وزیر اعظم نواز شریف جو طالبان سے خفیہ طورپر تعاون کر تا رہتاہے۔

 

شیخ ناصر جعفری نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے دوست پاکستان کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر نے کی کوشش کرتے ہیں۔آخر میں انھوں نے ایک سوال پر اپنی گفتگو کو مکمل کیا ۔کیا یہ بات قرین عقل ہے کہ  مٹھی بھردرندے  طالبان دنیا کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والےمہذب لوگوں پر غالب آئیں ؟؟؟

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے کوہاٹ، ہنگو اور پشاور خودکش دهماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرکے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنائیں اور عوام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پورے خطے میں ہونے والی دہشتگردی خصوصاً کوہاٹ، ہنگو اور پشاور خودکش دهماکے کے پیچھے صیہونی ایجنڈا اور سعودی ہاتھ ہیں۔ علامہ غلام محمد فخرالدین کا مزید کہنا تھا کہ شام کے حوالے سے بدلتا ہوا حکومتی موقف پاکستان کے مفادات کے خلاف اور عالم اسلام کے ساتھ خیانت ہے، ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی تمام محب وطن جمہوری قوتیں اس بات پر متفق ہیں کہ سعودی عرب کی طرف سے ملنے والی امداد سے قائم ہونے والے سترہ ہزار مدارس اور ان میں موجود دہشتگردانہ ذہنیت رکھنے والے چوبیس لاکھ طلبہ پاکستان کی پرامن فضا کے لیے خطرہ ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) 24گھنٹوں میں چار شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کی نااہلی ہے ،عوام دہشتگردی کی بھیٹ چڑ رہی ہیں حکومت کالعدم دہشتگرد گرہوں کوسکیورٹی فراہم کر رہی ہے، شہر قائد شیعہ عمائدین کے قتل کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ علی انور ،حسن ہاشمی،رضا نقوی ،علامہ مبشر حسن نے گزشتہ روز کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے پروفیسر محمد سلیمان اور شہزاد حسین زیدی ،سر ور عباس ،صفدر حسین کی نماز جنازہ کے بعد شرکاء سے خطاب میں کیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت جواب دے کے دہشتگردی کا نشانہ بنے والے شیعہ افراد کے قتل میں کن دہشتگردوں کا ہاتھ ہے گزشتہ کئی عرصے سے جاری شیعہ نسل کشی میں کون سے بیرونی اور اندرونی ہاتھ ملوث ہیں اور کس کے ایماں پر شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے؟رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حکومت سندھ کراچی میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی میں ملوث ہیں جس کا واضح ثبوت چوبیس گھنٹوں میں چار شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ ہے، علامہ علی انور کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء واکابرین ،ڈاکٹر ز، وکلا، مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹیز اور سر کاری و نیم سرکاری اداروں میں موجود آلہ عہدوں پر فائض افراد بلخصوص شیعہ تاجروں کوایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو قانون نافذکرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔اور تمام قتل کی ذمہ داری گورنر اور وزیر اعلیٰ پر عائد ہوتی ہے۔ علامہ علی انور نے حکومت کو متنبہ کیا کے اولیاء کرام کی سر زمین سندھ میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جانا بر داشت نہیں کیا جائیگا سندھ حکومت کالعدم گروہوں کو سر پرستی فراہم کرنا چھوڑ دے کراچی میں حقیقی امن طالبا ن حمایت یافتہ کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن اور ان کو فوجی عدالتوں کی طرض پر سزا دیئے جانے سے ہی ممکن ہے ۔قبل ازیں پروفیسر محمد سلیمان اور شہزاد حسین کی نماز جنازہ مسجد وا امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ میں ادا کردی گئی اس موقع شیعہ و سنی علماء و عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر نماز جنازہ میں شامل افراد نے دہشتگردی مردہ باد، شیعہ و سنی بھائی بھائی ، سندھ حکومت مردہ باد ،طالبان مردہ باد کے نعرے لگائے بعد ازاں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے دو افراد کے جست خاکی کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

اْنہوں سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ محب و طن ہیں اور اولیاء کرام کی سر زمین سندھ میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جانا بر داشت نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ سندھ حکومت کالعدم گروہوں کو سر پرستی فراہم کرنا چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حقیقی امن طالبا ن حمایت یافتہ کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن اور ان کو فوجی عدالتوں کی طرض پر سزا دیئے جانے سے ہی ممکن ہے۔ علامہ عباس کمیلی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں بلخصوص سی آئی ڈی پولیس متنبہ کیا کے وہ کالعدم جماعتوں کے سر پرستوں اور دفاتر میں حفاظت کرنے کی بجائے شہر قائد میں معصوم عوام کو تحفظ فراہم کرے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام افواج پاکستان اور شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پیامِ شہداء و اتحادِ امت کانفرنس منعقد ہوئی،اس عظیم الشان کانفرنس کا اہتمام لبرٹی کیسل مین بلیووارڈ گلبرگ میں کیا گیا تھا ، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، مرکزی مسئول شعبہ خواتین محترمہ سکینہ مہدوی، منہاج القرآن کے ناظم اعلٰی خرم گنڈا پور، علامہ ابوزر مہدوی، علامہ حسن ہمدانی، مولانا ہاشم موسوی، ممبر بلوچستان اسمبلی آغا سید رضا، مسیحی برادری سے بشپ نذیر عالم نے شرکت کی جبکہ کوئٹہ سے خانوادہ شہداءکو خصوصی طور پر اس ، پی این ایس مہران پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہو ئے جام شہادت نوش کر نے والے لیفٹینٹ یاسر عباس کے والد کرنل (ر)جعفر عباس نے بھی خصوصی شرکت کی ۔شہداء کے اہل خانہ نے اپنے ہاتھوں میں اپنے پیارے شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ، شہید وقار کی والدہ کے خطاب کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ،شہید کی والدہ نے جب شہید کے حالات ِ زندگی بیان کئے تو ہر آنکھ اشک بار تھی ،خواتین دھاڑے مار مار کر رو رہی تھیں ،    کانفرنس سے خطاب میں مرکزی ترجمان اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج ان کی یاد منائی جا رہی ہے جن کے بارے میں یہ سوال ہے کہ کس جرم میں مارے گئے، اگر میں کہوں کہ پاکستان میں شریعت کے تحت حکومت قائم کی جائے تو کوئی غیر مسلم بھی انکار نہیں کرے گا، کیونکہ سب جانتے ہیں کہ اسلام امن کا دین ہے، آج اسلام کے نام پر جو تماشہ کیا جا رہا ہے اس کی وجہ سے لوگ شریعت سے ڈر رہے ہیں، یہ بزدل حکومت اپنے پانچ سال پورے کرنے کیلئے حیلے بہانے بنا رہی ہے، نام نہاد اسلامی جماعتوں کے رہنماء طالبان کی محبت میں اتنا گر گئے کہ یہ کہہ گئے کہ کربلا میں دونوں طرف صحابی تھے، یہ بغض چودہ سو سال سے ان کے دلوں میں تھا، قاتل و مقتول کی تمیز بھول گئے ہیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مشن و مقصد ہے، جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت بچا لی، اور جس نے ایک نفس کو قتل کیا گویا اس نے ساری انسانیت کا قتل کیا، فرمان پرودگار کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے وحدت اسکاؤٹس اوپن گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت اسکاؤٹس اوپن گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلا امتیاز تکریم انسانیت ، تعظیم انسانیت اور فلاح انسانیت کے مقاصد کے حصول کے لیئے سرگرم عمل ہے، نوجوان کسی بھی قوم ، تنظیم یا جماعت کے لیئے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں، نوجوانوں کے جنون کو صیح سمت میں استعمال کرنے میں ہی ملت و قوم کی بقاء ہے، تاریخ گواہ ہے آج تک جتنی بھی تبدیلیاں و انقلاب آئے ہیں نوجوانوں کا اس میں اہم کردار ہے ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ اسکاؤٹس کا کام خدمت انسانیت ہے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی گروہ سے ہو، ملت و ملک کی خدمت کو اپنا شعار بنانا اسکاؤٹس کا بنیادی فریضہ ہے، ہمارے نزدیک انسان چاہے کافر ہی کیوں نہ ہو بلا جواز اسکا قتل، اس کی عزت و ناموس سے کھیلنا جائز نہیں، ہم تو رحمت العالمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پہنچائے ہوئے اسلام پر عمل پیرا ہیں ، اپنے ملک میں اقلیتوں پر ظلم کے خلاف ہیں ، نہ کہ ظلم کرنے والے، ان کی جان مال عزت و آبرو کے محافظ ہیں ، لائق تکریم سمجھتے ہیں، اس وقت تک جب تک وہ اس ملک کے وفادار رہیں گے، اس قوم سے خیانت نہیں کریں گے، قوم، ملت و ملک کے غدار چاہے وہ اسلام کا لبادہ کیوں نہ اوڑھے ہوئے ہو ، ہم نے نہ کل مانا تھا نہ اب مانیں گے، ہم ملک و ملت کی سربلندی کے لیئے خون کے آخری قطرے تک میدان میں موجود رہیں گے، ملک دشمن عناصر کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ وحدت اسکاؤٹس اسی شعار کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں گے، انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کے لیئے اپنے آپ کو آمادہ رکھیں ، قوم جب بھی مشکل میں ہو اپنے آپ کو اس کی خدمت کے لیئے پیش پیش رکھیں۔

 

وحدت اسکاؤٹس اوپن گروپ آزاد جموں و کشمیرکا اجلاس ریاستی دفتر مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر مظفرآباد میں ہوا، اجلا س کی صدارت مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس برادر سید انصر عباس نقوی نے کی۔جب کہ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ہوئے ، ریاستی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ سیکرٹری ویلفیئر سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ ، سیکرٹری تعلیم سید عمران حیدر و سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی نے بھی اجلا س میں خصوصی شرکت کی، اجلاس میں وحدت اسکاؤٹس کی ریاستی کابینہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں MWM ضلع حیدرآباد کے سیکریڑی جنرل مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ حکمران ہوش میں آئیں اگر قاتلوں کے مطالبات مانے گئے تو 70ہزار شہداکے خون کا حساب کون دیگا ۔ مولانا امداد علی نسیمی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک پاکستان کے وزیرا عظم کو کونسی چیز نے آپریشن سے روک رکھا تھا حکمرانوں نے تو آہستہ آہستہ ہمارے ملک کے کافی حصوں کو بیچ دیا ہے حکمرانوں نے جہاز اور ٹینک بھی فروخت کردیے ہیں اتنی دہشتگردی ہورہی ہے یہ چیزیں آپریشن میں نظر نہیں آئی کیوں ؟ اب یہ جو وزیرستان میں آپریشن شروع کیا ہیں اب اس آپریشن کوچلنے دیں کیوں کہ آپریشن شروع ہوا ہے تو کئی لوگوں کے چہرے کھل کر سامنے آگئے جیسا کہ منور حسن نے ظاہر کردیا کہ وہ طالبان کے ساتھ ہیں اور اس کی زبان سے توہین امام عالی مقام ہوئی منورحسن کے بیان کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں منورحسن کے خلاف توہین امام عالی مقام کا مقدمہ چلا یا جائے ۔ اگر گرفتا ر دہشتگردوں کو سزائیں دی جاتی تو آج اتنی دہشتگردی نہ ہوتی طالبان کے خلاف آپریشن کر کے صفایا کریں اور اپنے ملک کو طالبان سے بچائیں طالبان ملک کے اندر کس طرح اپنی جگہ بنار ہے ہیں یہ تو حکمران جانتے ہی ہونگے کراچی اور پشاور میں ہونے دھماکوں میں خود کش حملوں نے نہاد امن مذاکرات کا بھرم کھول دیا ہے۔

 

انہوں نے مذید کہا کہ شہدا کے قاتلوں کے ساتھ سودے بازی کا کسی حکمران کو حق نہیں ہے ہمارے ملک پر مذہب کی آڑ میں تبا ہ کن تبدیلیاں لانے کی سازش ہورہی ہے دہشتگردی کے خلاف پورے ملک کی عوام اور محب وطن قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا افسو س کی بات ہے کہ دہشتگرد دہشتگر د ی کرنے کے بعد ذمہ داری قبول بھی کرتے ہیں اور انہی دہشتگروں کے ساتھ حکمرانوں کا نرم رویہ نا قابل فہم ہے۔ ہم پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ہم حکومت کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ کچھ روز قبل ہالہ شہر میں کچھ دہشتگردوں نے ہالہ کی امام بارگاہ کے علم پاک کو نظر آتش کر کے اس کی بے حرمتی کی ہم حکومت سندھ کو متنبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کو روکا جائے ورنہ ایسا نہ ہوکہ ہمارے پیار ے ملک کے پیارے صوبے سندھ میں بھی ایسے دہشتگرد نا پیدا ہوجائے جو صوبائے سندھ کے لیے نا سور بن جائے ہم ہالہ میں ہونے والے واقع کی پرزور مذمت کرتے ہیں آخر میں دعا کرتے ہیں کہ ہمارے ملک کی فوج کے خدا حوصلہ بلند رکھے اور ان دہشتگروں کو ختم کرنے میں خدا ہماری فوج کی مدد فرمائے اور ہمارے ہر سپاہی کو کربلا والے سپاہیوں کے نقشے قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین )

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree