The Latest
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں طالبان کا قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ اور طالبا ن کی نقل و حرکت پر بات چیت کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کے اس عمل کو بزدلانہ حرکت قرار دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا حکومت ان طالبان کو آزاد کرے گی جنہوں نے ہزاروں بے گناہوں اور افواج پاکستان کو شہید کیا اور انکی لاشوں کو پا مال کیا اور ان کی گردنیں بھی کاٹیں گئی۔ان درندوں کو آزاد کرنے کا مطلب مزید مظلوموں کا قتل ہے۔طالبان کی رہائی شہداء کے خون سے غداری اور مذاق ہے۔حکومت کا طالبان کے ساتھ مذاکرات کے باوجود صحافی بھائی رضا رومی پر حملے جیسے واقعات ہو رہے ہیں علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ تحفظ پاکستان ترمیم بل کے نام پر حکومت عوام کو پریشان کر نے کا نیا راستہ کھول رہی ہے جبکہ اصل دشمن جوملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کئے جا رہی ہے دراصل طالبان سے مذاکرات کرنا طالبان کو مضبوط ہونے کیلئے وقت دینے کے مترادف ہے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی کچئی کے شہداء کے برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زندہ قومیں وہ ہوتی ہیں جو شہادت سے نہیں ڈرتی۔ اور ہمشہ میدان عمل میں ہوتی ہیں۔ علامہ سید محمد سبطین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ یزیدیت کی جنگ صرف عصر کی حسینیت ؑ سے نہیں بلکہ وہ مملکت خدادادپاکستان کے نظریاتی وجغرافیای سرحدوں کو کمزور کرکے بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتا ہے ہم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا اور شہداکے مشن کو جاری رکھنا ہوگاانہوں نے کہاکہ شہدا کا خون کربلا کے سید شہدا کے خون کا تسلسل ہے۔ کربلایعنی بیداری عزت کے ساتھ جیناسر کو جھکانے کی بجائے کٹانا ۔ انہوں نے علاقہ کچئی کے شہداکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کچئی کے شہداء دنیاکی تاریک راتوں میں روشنی کے وہ چراغ تھے جنہوں نے اپنے خون سے نہ صرف حسینت کو زندہ رکھا بلکہ وطن ودین کی سرحدوں کا بھی دفاع کیا اور ان سرحدوں کو ملک دشمنی کی مداخلت سے مخفوظ کیاشہداء کی ہماری دلوں پر حکمرانی ہے اور وہ اپنی اخلاص وخون کے ذریعہ ہمارے اعمال پر ناظر ہیں۔ اس لئے انکے مشن کو جاری رکھنا ہوگا۔برسی کچئی حسن خیل میں منعقد کی گئی جس میں علاقہ کے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا اجراء خوش آئند ہے۔ مگر انکے کرائے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ لہٰذا زائرین کے لئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کے زائرین کے زمینی روٹس کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔ وزیراعلٰی بلوچستان فیری سروس کے سلسلے میں بھی اپنا وعدہ پورا کریں۔ دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم کے سالانہ مرکزی تنظیمی کنونشن کے سلسلے میں ضلع جھل مگسی، جعفر آباد، نصیر آباد، لسبیلہ، سبی، کچھی، لڑی، بارکھان اور صحبت پور کے تنظیمی ذمہ داران کو ہدایت جاری کردی۔ ایم ڈبلیو ایم کا سالانہ کنونشن "ناصران ولایت" کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔ مرکزی کنونشن میں ماڈل اضلاع، صوبہ اور مرکز کی رپورٹس پیش ہونگی، ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختون خوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی سراج الحق کو جماعت اسلامی کے نئے امیر منتحب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ جماعت اسلامی کے درخشان ماضی اور اسلامی تحریکوں کی حمایت وملت اسلامیان پاکستان کے وحدت اتفاق کی پالیسی کو جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ وطن عزیزپاکستان کی سالمیت کے لئے اور دشمنان اسلام کے مکروہ عزائم جوکہ مسلمانوں کے آپس میں اختلافات پر مبنی ہیں کو خاک میں ملانے کی بھر پور جد و جہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سراج الحق ایک متعدل شخصیت ہیں ان کے امیر بننے سے جماعت اسلامی ترقی کی نئی منازل طے کر یگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جماعت اسلامی اتحاد بین المسلمین کے لئے کوششیں تیز کر دے مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر بھر پور ساتھ دے گی۔ آخر میں انہوں کہا کہ ملی یکجہتی کونسل تمام مکاتب فکر کا مشترکہ فورم ہے اس کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔ جس کے لئے سراج الحق بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری بلتستان کے پانچ روزہ کامیاب دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔ کارکنان اور ذمہ داران نے ان کا بےنظیر بھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری گذشتہ ہفتے بلتستان کے پانچ روزہ دورے پر گئے تھے، جہاں انہوں نے بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علماء کرام اور مختلف عمائدین سے ملاقاتیں کیں،ساتھ ہی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلتستان کے مختلف علاقوں میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے تعمیر کردہ مساجد اور تعلیمی مراکز کا افتتاح کیا، جب کہ مذید نئے فلاحی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا،سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے 18 مئی کو بلتستان کی سرزمین پر عظیم الشان جلسہ منعقد کرنیکا بھی اعلان کیا۔ اپنی پریس کانفرنس میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین جی بی کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور اٹھارہ مئی کو اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ ملک میں ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے، اقلیتی عباد ت گاہوں، میڈیا پرنسز اور نہتے عوام پر دہشت گردوں کے حملے تشویشناک ہیں، حکومت کیوں قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت نہیں بناتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو حیدرآبادمیں وحدت رابطہ سیکرٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ پورے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ایک جانب مذاکرات کئے جا رہے ہیں مگر دوسری جانب شرپسندوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے، وہ جسے چاہتے ہیں، جہاں چاہتے ہیں، نشانہ بنا ڈالتے ہیں۔ انہوں نے سندھ میں ہندو عبادتگاہوں پر شرپسندوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارض وطن میں تمام باشندوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور انہیں اپنی عبادت کو اپنے انداز میں انجام دینے کا پورا حق حاصل ہے، شرپسند و دہشت گرد ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی کامیابی چاہتے ہیں۔
انہوں نے گذشتہ روز ایک سینئر صحافی پر ہونے والے حملے کی بھی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ملک میں میڈیا پرنسز، اقلیتی عبادتگاہوں، نہتے عوام، علمائکرام، ججز، وکلاء سمیت ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت قتل عام کرنیوالے خونی درندوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت نہیں بناتی، اس وقت تک امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار القائدہ اور سعودی نواز شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش )نے شامی شہر الرقہ میں اصحاب رسول (ص)حضرت اویس کرنی (رض)اور حضرت عمار بن یاسر(رض)کے مزار کودھماکے سے اڑا دیا۔مزار مبارک شہیدہوگیا۔ اور ملحقہ مسجد بھی شہید ہوگئی۔آزادکشمیرسمیت دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمانوں کا شدید احتجاج۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے شدت کیساتھ اصحاب رسول (ص)حضرت اویس کرنی (رض)اور حضرت عمار بن یاسر(رض)کے مزار ت اور مسجد کو شہید کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی تکفیریوں کے جرائم کو روکے، تاکہ اس قسم کے اعمال اور تخریب کاری سے مقدسات کی حرمت کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے اس واقع کو سنگین جرم قرار دیا اور کہا کہ جو عناصر بھی تکفیری دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں،وہ سب اسکے ذمہ دار ہیں اور سب کو چاہیے کی اس قسم کے اعمال کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
آزادکشمیر
وحدت نیوز(تھر پارکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان اور وحدت یوتھ پاکستان سندھ بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام تھر میں قحط سالی کے بعد ایک امدادی ٹیم روانہ کی گئی جس میں ماہرین امراض سمیت وحدت یوتھ کے جوان شامل تھے، امدادی ٹیم کی سربراہی مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری فلاح و بہبود سید امتیاز بخاری کرر ہے تھے، امدادای ٹیم میں دس ڈاکٹر، بیس وحدت یوتھ کے جوانوں سمیت بیس اسکاؤٹس کو شامل کیا گیا تھا۔
امدادی کارکنان نے تھر کے مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں جا کر قحط سے متاثرہ انسانوں کی مدد کی، واضح رہے کہ امدادی ٹیم مورخہ 26مارچ کو امدادی سرگرمیوں کے لئے روانہ ہوئی تھی جو کہ مسلسل ایک ہفتہ تک امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہنے کے بعد واپس لوٹ آئی ہے۔
امدادی ٹیم نے تھر میں متاثرہ علاقے میں تین روزہ امدادی اور طبی امدادی کیمپ کا انعقاد کیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں متاثرین کو سہولیات فراہم کی گئیں،خیر العمل فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیم کے زیر اہتمام لگائے جانے والے امدادی کیمپ چھاچھرو، آدم جو تر، گاؤں جمال رند، سمیت متعدد مقامات پر لگائے گئے جہاں مجموعی طور پر چار ہزار سے زائد متاثرین کی دیکھ بھال سمیت سہولیات فراہم کی گئیں۔
وحدت نیوز(وادی نیلم) نواز شریف حکومت نے شام میں دشمنان اصحابؓ کی مدد کی کوشش کی تو ہرعاشق رسول (ص)و اصحابؓ بھرپور مزاہمت کرے گا۔ حرمت رسول (ص)و آل رسول ()و اصحابؓ کی خاطر آزادکشمیر بھر کے مسلمان متحد و مستحکم ہیں۔ داعش نامی دہشتگرد تنظیم کی جانب سے شام کے شہر شہر الرقہ میں اصحاب رسول (ص) حضرت اویس کرنیؓ اور حضرت عمار بن یاسرؓکے مزار کودھماکے سے اڑا دیاجانا ظلم عظیم اورناموس رسالت و اصحاب رسالت پر حملہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم کے سیکرٹری جنرل سید ظاہرعلی نقوی شام میں اصحاب رسولؐ حضرت اویس کرنی (رض)اور حضرت عمار بن یاسر(رض)کے مزارات اور ملحقہ مسجد بھی شہید ہوگئی کے مزرات مسمارکرنے کے خلاف، مذہبی تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔اجلاس میں ضلع بھر کی مختلف مذہبی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم کے سیکرٹری جنرل سید ظاہرعلی نقوی اور دیگر رہنماؤں نے کہا اصحاب رسولؓ کے مزرات کے بے حرمتی سنگین جرم اور ناقابل برداشت فعل ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں عاشقان رسالت مآب (ص) اور عاشقان اصحاب رسولؓ کو شدیدنرنج و صدمہ پہنچا ہے۔مقررین نے نواز حکومت کو خبردار کیا کہ وہ دنیا میں کہیں بھی تیل ،ڈالر یا ریال کی لالچ میں دہشتگردوں تکفیریوں اور توہین رسالت و توہین اصحابؓ کرنے والوں کی مدد سے باز رہے۔
وحدت نیوز(بلوٹ شریف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام علامہ عبد الخالق اسدی اور سیکرٹری جنرل صوبہ خیبر پختون خواہ حجتہ الاسلام علامہ سبطین حسین الحسینی نے بلوٹ شریف (ڈی آئی خان) کا دوره کیا اور نقوی البخاری سادات کے جداعلیٰ پیر سید عبدالوہاب نقوی البخاری اور دیگر سادات عظام کے مزارات پر حاضری دی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی. اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکریٹری جنرل علامہ زاہد علی جعفری بحی ان کے ہمراہ تھے، اکابرین تحصیل پہاڑ پور سے ملاقات کے دوران علامہ عبدالخالق اسدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہ سادات عظام نے پاکستان میں اسلام کو پہلانے کے لیے بہت قربانیاں دی اور اس خطے میں انہی اولیاءکرام کے مرحون منت آج اسلام کا بول بالا ہے. آخر میں آغا سبطین حسین الحسینی نے پاکستان کی سلامتی اور اسلام کی ترقی کے لئے دعا کروائی