Print this page

کراچی میں مجلس وحدت کے رہنما کا قتل قابل مذمت ہے،سنی اتحاد کونسل

05 دسمبر 2013

وحدت نیوز(لاہور) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، طارق محبوب، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، میاں فہیم اختر، پیر محمد ذوالفقار رضوی، مفتی محمد حسیب قادری نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے راہنما کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ فرقوں کے نام پر بے گناہوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے۔ فرقہ پرست دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے کیونکہ فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث گروہ غیرملکی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ اب پانی سر سے گزرنے لگا ہے۔ حکومت کرائے کے قاتل دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ امن پسند طبقات امن دشمنوں کے مقابلہ کے لیے متحد ہو جائیں۔ فرقہ وارانہ فسادات کی غیرملکی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے علماء و مشائخ اپنا کردار ادا کریں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree