Print this page

ایران پرامریکی و یورپی پابندیوں کی بناء پر گیس منصوبے کی تکمیل ممکن نہیں ، شاہد خاقان عباسی

26 فروری 2014

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکہ اور یورپی پابندیوں کے باعث گیس منصوبے پر کام نہیں کرسکتے، غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی اور یورپی پابندیوں کی وجہ سے گیس منصوبے پر کام کرنا ممکن نہیں رہا۔ دوسری طرف ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو منصوبے کے تحت گیس فراہم کرنے کے لیے تیار تھے لیکن جب تک پاکستان اپنا سرکاری موقف واضح نہیں کرتا، ایران اپنا ردعمل ظاہر نہیں کرسکتا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree