وحدت نیوز(قم المقدس رپورٹ ازسجاد احمد) مجلس وحدت مسلمین قم کے شعبہ میڈیا کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے اہم رکن حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا حسنین عباس گردیزی کے ساتھ ایک اہم نشست ہوئی ۔اس نشست میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا حسنین عباس گردیزی نے جہاں میڈیا کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا وہیں یہ بھی کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کودینِ اسلام کی تبلیغ اور نشرواشاعت کے لئے آگاہانہ اور شعوری طور پر استعمال کیاجانا چاہئے۔انہوں نے مجلس وحدت مسلمین قم کے شعبہ میڈیا کے ممبران پر زور دیا کے وحدتِ اسلامی کے فروغ،باہمی اتحاد اور بیداری و اخوّت و بھائی چارے کے لئے میڈیا سے مربوط ٹیکنالوجی کو بھرپور طریقے سے استعمال کریں۔
وحدت نیوز (ہوسٹن) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضانے 6ستمبر1965ء کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کیلئے پاک فوج کے بہادرجوانوں کی لازوال قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کیاجاسکتاہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں یوم دفاع پاکستان کو جوش و خروش سے منانا ہماری قومی جذبات کی عکاس ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر ہوسٹن میں اہل بیت ؑ فائونڈیشن کے تحت زینبیہ ؑامام بارگاہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دفاع وطن میں ہمیشہ اپنی باصلاحیت فوجی جوانوں کے ہمراہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنی صلاحیتوں قربانیوں کا احساس دلاتی ہیں جس کے بدولت پاکستان کے غیور عوام وفوج بے مثال اتحادکا مظاہرہ کرکے وطن عزیز پاکستان کو تاریخی دفاع کرکے دنیا والوں کو بتادیاتھا کہ پاکستانی قوم اپنے مادر وطن کی سا لمیت پر کھبی بھی آنچ نہیں آنے دینگے چاہیے دشمن کس قدر طاقتور اور مکار ہی کیو ں نہ ہو۔پاکستانی قوم اپنے مادر وطن کی بقاء اور ترقی کیلئے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم زندہ و جاوید ہے اور اپنی مادر وطن کیلئے استقلال و آزادی کی خاطر اپنے پاک فوج و دیگر رضاکاروں کے قربانیوں کو کھبی فراہموش نہیں کرینگے اور انہی دفاع وطن کے شہداء کی یاد مناتے ہوئے ان کے لازوال قربانیوں اور افکار کو اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کرینگے،آزادی کی قد ر و قمیت وہی بہتر جانتی ہے جو اس نعمت سے محروم ہے یہی وجہ ہے کہ دفاع پاکستان کیلئے شہداء کے قربانیوں کو سنہرے حروف کے ساتھ ہر سال یاد کیاجاتاہے ہماری آزادی کو انہی شہدائے پاک وطن اپنے خون کے ساتھ بیمہ کیا ہے ۔اب پاکستانی قوم انہیں دشمنوں سے پنجا آزما ہے کیونکہ وہی دشمن ہمارے پاک وطن کے امن وامان ، اقتصادی ڈھانچے کو تباہ کرنے لیئے اپنے کرائے کے ناپاک دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان کے اندرہمارے پاک فوج اور عوام کا خون بہا کر اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے درپے ہیں۔جس طرح 6ستمبر کو پاکستانی قوم نے اپنے اندرونی اختلاف بالائے طاق رکھ کر مادروطن کا دفاع کیاتھا بالکل اسی طرح آج بھی اتحاد و یگانگت کامظاہرکر کے ملک دشمن عناصر کیلئے ازحد ضروری ہیں ملکی ترقی اور بقاء کیلئے ضروری ہے کہ آپس میں شیروشکر ہو۔
ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان شان و شوکت سے منانا ہماری شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے،علامہ اعجاز بہشتی
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز بہشتی نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ، ۶ ستمبر ہمارے لٗے باعث فخر کا دن ہے اور ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کو شان و شوکت سے منانا ہماری شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
یوم دفاع یعنی اس دن کو منانا ہے جس دن وطن عزیز پاکستان کے بہادر اور غیور افواج نے اس پاک سر زمین کی خاطر جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور بھارت کے ناپاک عزائم کو کو خاک میں ملا دیا اور فاتح قرار پائے۔
یوم دفاع کے دن ہمیں چاہیے کہ پاک فوج کے جوانوں کو ان کی بہادری اور ان کی قربانی پر خراج تحسین پیش کریں اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے ان بہادور بیٹوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جنہوں نے اس سرزمین کی حفاظت کی خاطرمختلف محازوں پر اپنے جانوں کی قربانی پیش کی، چاہئے وہ دشمن کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر شہید ہوئے ہوں یا کراچی ، کوئٹہ، گلگت بلتستان کی سر زمین پر بے گناہ شہید ہوئے ہوں ، پاکستان کی سر زمین پر بے گناہ شہید ہونے والے ہر شہری کو یاد کرنا اور ان کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
خانوادہ شہداء کی حصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ ملک عزیز کے لئے قربانی دینے والوں کے حوصلہ بلند ہوں اور دشمن کے حوصلہ پست ہوں اور دشمنوں اپنی ہر سازش میں ناکام ہوں ۔
وحدت نیوز (قم المقدس رپورٹ ازسجاد احمد) مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام مدرسہ حجتیہ کے مطہری ہال میں قبلہ مفتی جعفر حسینؒ کی برسی کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔پروگرام سے خطا ب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آج جتنے کام بھی کررہی ہے ان کی بنیادیں سید محمد دہلویؒ،مفتی جعفر حسینؒ اور علامہ عارف حسین حسینیؒ نے ہی ڈالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے بھی قائد شہید کے افکار کو زندہ رکھنے کا حکم دیاہے اور الحمدللہ مجلس وحدت مسلمین نے اس حکم پر لبّیک کہتے ہوئے آج مختلف محازوں پر پاکستان میں استعمار اور تکفیریت کو زبردست شکست دی ہے۔سیکرٹری سیاسیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں شیعوں کو اچھوت بنادیاگیاتھا،ہمارے سرکاری ادارے اور سیاستدان شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کرتے تھے،حکومتی سرپرستی میں طالبان،سپاہ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی جیسی شیعہ کش تنظیمیں سرِ عام سرگرم تھیں لیکن ایم ڈبلیو ایم کی میدانِ عمل میں جہد مسلسل اور جرات و استقلال کے باعث بہت ہی کم عرصے میں آج سب کو شیعان حیدر کرار کی قدر و قیمت کا پتہ چل گیاہے اور انہیں شدّت سے یہ احساس ہوگیاہے کہ شیعیانِ حیدر کرّار کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں بھی شعوری طور پر اس پیغام کو دوسروں تک پہنچاناچاہیے کہ ایک کمزور ملت اپنے زمانے کے امام کی ناصر نہیں ہوسکتی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے نارتھ کراچی سرجانی امام بارگاہ میں شہید عرفان حیدر کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ملت جعفریہ اس قوم کی امانت ہے جس کی خون کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان بنے سے اب تک اس پاک سر زمین کے لئے سب سے ذیادہ قربانی مکتب تشیع کے جوانوں نے دی ہے، پاکستان کے دشمنوں کی ہمیشہ سے یہی خواہش رہی ہے کہ ملک عزیز میں فرقہ واریت کو فروغ ملے مگر مکتب تشیع نے آئے روزاپنے بے گناہ محب وطن جوانوں کے جنازے اٹھائے ہیں لیکن کبھی فرقہ واریت کو فروغ نہیں دیا۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان ، داعش اور ان جیسے دیگر دہشت گرد تنظیمں زمانے کے خوارج ہے جن کا مقصد صرف اور صرف اسلام کے روشن چہرہ کو مسخ کرنا اور مسلمانوں میں تفرقہ بازی کرنا ہے۔اسلام امن کا گہوارہ ہے ان سفاک دہشت گردوں کا سلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہیں یہ دہشت عالمی طاقتوں کا پیدا کردہ ہیں جو پیٹرول ڈالر سے پلتے ہیں اور مسلمانوں میں فتنہ و فساد پھیلاتے ہیں اور بے گناہوں کا قتل عام کرتے ہیں ان دہشت گردوں کی اور ان کی سر پرستی کرنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ تما م عالم اسلام کو بے دار اور متحد رہنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام کے خلاف اس منظم سازش کو ناکام بنایا جاسکے ہمیں چاہیے کہ ہم امن و بھائی چارگی کو فروغ دیں اور ہمارے صفوں میں موجود کالی بیڑوں کے چہروں کو بے نقاب کریں۔ جب تک ہم پاکستان میں متحد نہیں ہونگے اور پاکستان کی کامیابی اور ترقی کے لئے مل کر کام نہیں کرنگے تب تک ہم کامیاب نہیں ہوسکتے۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ) طارق رسول سیکریٹری میڈیا سیل ایم ڈبلیوایم ضلع لاڑکانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے اشترک سے لاڑکانہ ضلع کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا،حالیہ سیلاب میں لاڑکانہ کے کچے کے علاقے کے شدید متاثر گاؤں ہٹڑی غلام شاہ اور پرانو آباد کے سیلاب متاثرین میں مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری فلاح و بھبود برادر جاوید فاضل اور سیکریٹری سیاسیات برادر مشتاق علی میمن نے راشن بیگ تقسیم کئیے.جس پر اہل علاقہ نے مجلس وحدت مسلمین اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔