Print this page

لیہ،ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی کی پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان

04 فروری 2024

وحدت نیوز(لیہ)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ لیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حمایت یافتہ اُمیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی سردار شہاب الدین خان سیہڑ اور اُمیدوار ممبر صوبائی اسمبلی اصغر گجر سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے موقع پر صوبائی رہنما سید دلاور زیدی، صوبائی رہنما صفدر حسین خان، ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے ملاقات میں کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پہ پورے پاکستان کی طرح لیہ میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان تحریک انصاف کے نامزد امیداورں کو ووٹ دیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree