Print this page

ملتان، وحدت یوتھ کے زیراہتمام فلسطینی مجاہدین کی صحت وسلامتی اور نصرت کے لیے دعائے توسل کا اہتمام

12 اکتوبر 2023

وحدت نیوز (ملتان) وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کی جانب سے فلسطینی مجاہدین کی نصرت و کامیابی، اسرائیل صیہونیوں کی نابودی و بربادی کے لیے حیدریہ مسجد گلگشت کالونی میں دعائے توسل کا اہتمام کیا گیا۔ خطیب مسجد حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا تقی دانش نے دعائے توسل کی تلاوت کی۔

 دعا کے اختتام پر مجاہدین اسلام بالخصوص مجاہدین فلسطین، حماس، حزب اللہ اور دیگر اسلامی مقاومت کے حق میں دعا کرائی گئی۔ وحدت یوتھ کے زیراہتمام شب جمعہ کو امام بارگاہ غازی آباد میں بھی دعائے توسل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا ہادی حسین قمی دعا کی تلاوت کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree