Print this page

وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی کی یونین کاؤنسل ڈکھن کے چیئرمین شعیب محمود سیال سے ملاقات

20 جولائی 2023

وحدت نیوز( ڈکھن)وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی کی وفد کے ہمراہ یونین کاؤنسل ڈکھن کے چئیرمین شعیب محمود سیال سے ماہ محرم الحرام کے صفائی ستھرائی کے انتظامات بابت ملاقات، اس موقع پر یوتھ سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کاؤنسل میں منعقد ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے انتظامات کو مکمل کروانے کی عنایت فرمائیں گے۔

یونین کاؤنسل چئرمين شعیب محمود سیال نے یقین دلایا کہ ہم پوری یونین کاؤنسل میں ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کل تک کروا دیں گے اس موقع پر وائیس چئرمين بہادر علی ابڑو، مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی،یاسر عباس ابڑو بھی ہمراہ تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree