Print this page

علامہ تصور حُسین الجوادی قائدوحدت کے وفادار ساتھی تھے جنہوں نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے خدمات انجام دیں،علامہ اعجاز بہشتی

15 جون 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی کے انتقال پر ملال پرمرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی کا اظہارِ افسوس

 تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی قائدوحدت کے وفادار ساتھی تھے جنہوں نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے خدمات انجام دیں۔علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی ملت جعفریہ پاکستان کے انمول ہیرے تھے جن کا خلاء مدتوں پر نا ہوسکے گا۔

 مرکزی سیکرٹری وحدت یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نےکہا کہ علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ہمیشہ اتحاد و محبت بھائی چارے کی بات کی ان کی جدائی پر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے، لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور علامہ تصور حُسین نقوی الجوادی کے مغفرت کے لئے دعا کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ بحقِ محمد و آل محمد علیہم السلام کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree