Print this page

المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی کی جانب سے عید الاضحیٰ پر ایک ہزار سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں 30من قربانی کے گوشت کی تقسیم

04 جولائی 2023

وحدت نیوز(کراچی) المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈائریکٹر سید زین رضا رضوی نے وحدت نیوز کو بتایا کہ الحمد اللہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی شہر قائد میں المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے اجتماعی قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیا، انہوں نے کہا کہ بفضل خدا مختلف اضلاع کے ایک ہزار سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں 30من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

زین رضوی کے مطابق اعلیٰ نسل کے جانور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے قربان کیئے گئے، مہنگائی کے اس بدترین دور میں ایسے ضرورت مند گھرانوں کو خاص طور پر عید الاضحٰی کی خوشیوں میں یاد رکھا گیا جو سال بھرگوشت کھانے سے محروم رہتے ہیں۔

زین رضوی نے اس کار خیر میں بھرپور مالی و اخلاقی تعاون کرنے والے مخیر خواتین وحضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہےاور ان تمام مخیرین کی توفیقات خیر میں اضافے کی دعا کی ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree