Print this page

خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، 40منصوبے مکمل،37منصوبوں پر کام جاری ہے

18 جون 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہیڈآفس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ محمد امین شھیدی ، علامہ حسن ظفر نقوی، ناصر عباس شیرازی، فضل عباس نقوی ،سید مھدی عابدی ، سید توصیف شاہ اور نثار علی فیضی نے شرکت کی۔ چیئرمین خیرالعمل فاﺅنڈیشن نثارعلی فیضی نے اراکین بورڈ آف گورنرز کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 40منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں 37منصوبوں پر کام جاری ہے۔تقریبا 40منصوبوں کے لیے ڈونرز کو درخواستیں بجھوائی جاچکی ہیں ۔ اجلاس میں مساجد پروجیکٹ ، ہیلتھ پروجیکٹ، ایتام پروجیکٹ، ہاوسنگ پروجیکٹ، تعلیم سپورٹ پروجیکٹ اور واٹر پروجیکٹ کے سلسلے میں مکمل کیے گئے منصوبہ جات کے منفی و مثبت پہلوﺅں کو زیر بحث لاتے ہوئے ان میں درپیش مشکلات اور حکمت عملی کے اعتبار سے ان منصوبوں کی منظوری و استفادہ پر گفتگو کی گئی۔ اجلا س میں گلگت بلتستان میں اعلان کردہ منصوبہ جات پر عمل درآمد اور اہداف کے حصول کے لیے مختلف امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسکے علاوہ منصوبوں کے لیے پالیسی اصول مرتب کیے گئے جس میں ڈیمانڈ و تناسب ، تعمیرات ، منصوبہ جات سے استفادہ اورمخیر اداروں و شخصیات سے روابط کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کی گئی۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں راشن پروگرام کا اجراءکی منظوری دی گئی ۔ اجلاس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی اور علامہ حسن ظفر نقوی نے بھی خطاب کرتے ہوئے ادارے کی خدمات کو سرہاتے ہوئے آئندہ کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی دیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree