Print this page

خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ہفتہ وحدت کے موقع پر ملک بھرمیں شرکائے جلوس میلادالنبیﷺ کیلئے سبیلوں کا اہتمام کرے گی، علامہ باقرزیدی

14 نومبر 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید باقرعباس زیدی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ امام خمینی ؒکے فرمان اور علامہ راجہ ناصرعباس کی ہدایت پر خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ملک بھرمیں 12تا 17ربیع الاولہفتہ وحدت بسلسلہ ولادت رسول خداﷺ اور امام جعفرصادق ؑ عقیدت واحترام سے منائے گی، ذات اقدس رسول کریم ﷺ تمام امت مسلمہ کے درمیان مرکز وحدت ہے، جس طرح شیعہ سنی نواسہ رسول ﷺ امام حسین ؑ کا غم مل کر مناتے ہیں الحمد اللہ اسی طرح رسول خداﷺ کی ولادت کا جشن بھی تمام شیعہ سنی مل کر مذہبی جوش وجذبےکے ساتھ مناتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خیر العمل  ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سےسالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں جلوس ہائے میلاد النبیﷺ کی گذرگاہوں پر استقبالیہ کیمپس اور سبیلوں کا اہتمام کیاجائے گا جہاں سے شرکائے جلوس کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی جائے گی اور ان میں نیاز تقسیم کی جائے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree