قم المقدسہ:ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام حضرت فاطمۃ الزہرا (س)اور امام خمینی کی ولادت پر تقریب کا انعقاد

21 اپریل 2014

وحدت نیوز(قم المقدسہ) شہزادی کونین، ام ابیہا، حضرت فاطمۃ الزہرا (س) اور انکے باشرف فرزند، بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے قم کی مقدس سرزمین پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جشن کا یہ پروگرام مدرسہ زینبیہ (س) میں منعقد ہوا، جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس بابرکت محفل میں خطباء نے بی بی دو عالم (س) کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی اور امام خمینی (رہ) کو سیرت فاطمیہ کا روشن نمونہ قرار دیا۔ اس محفل کے مہمان خصوصی مدرسہ امام خمینی (رہ) قم کے مسئول امور فرہنگی حجت الاسلام والمسلمین امیر حسین  حسینی تھے۔ حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے اپنے صدارتی خطاب میں حضرت زہرا (س) کی سیرت پر تفصیل سے روشنی ڈالی  اور کہا کہ حضرت فاطمہ (س) نہ  فقط خواتین کے لئے بلکہ مردوں کے لئے بھی اسوہ حسنہ ہیں۔ جشن  کے اختتام پر مہمانان خصوصی کے ذریعے "خطبہ فدکیہ" کے  انعامی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنی والی خواتین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree