Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین اور النباء فاؤنڈیشن کی جانب سے بھمروٹ سیداں مری میں تیسرے سلائی سینٹر کا افتتاح

06 دسمبر 2023

وحدت نیوز(مری) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد اور النباء فاؤنڈیشن کی جانب سے بھمروٹ سیداں مری میں تیسرے سلائی سینٹر کا افتتاح کیاگیا۔

سلائی سینٹر کا افتتاح حجت الاسلام مولانا سید ثمر علی نقوی نے کیا افتتاح سے پہلے اپنے خطاب میں جناب مولانا ثمر نقوی صاحب نے بی بی سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہ کی زندگی کے خاص پہلوں پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ ، ضلعی صدر اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات اور نائب صدر محترمہ نادیہ ظفر بھی موجود تھیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree