Print this page

حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا وہ عظیم ہستی ہیں جن کے مرقد کی زیارت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زیارت کے مترادف ہے،سیدہ معصومہ نقوی

22 مئی 2023

وحدت نیوز(لاہور) ولادت با سعادت جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے پر مسرت موقع پر ھدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے دن بیٹی کے دن سے منسوب کیا جاتا ہے بے شک آپ سلام اللہ علیہاسرزمین قم آپ کے وجود بابرکت ہی کی وجہ سے مقدس ٹہری دنیا کے ہر گوشے علماء ، مشائخ اور مجتہدین قم میں آباد ہوئے اور یہ شہر دنیا کا بہترین علمی و دینی مرکز قرار پایا یہ جناب معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی ہستی کا نور ہے کہ قم المقدس سے تاریخ کے بہترین اور جید ترین علماء نے کسب فیض کیا اور دنیا کو علوم آل محمد سے روشناس کروایا ان کا مزید کہنا تھا حضرت معصومہ قم کی شان و منزلت بیان کرنا عام انسان کے بس کی بات نہیں آپ سلام اللہ علیہا کے فضائل آئمہ معصومین علیھم سلام کے لبہائے اطہر سے جاری ہوئے جن میں آپ کے روضہ کی زیارت کے حوالے سے خصوصی تاکید اور بےشمار فضائل بیان کیے گئے ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس با عظمت بی بی کی زیارت اور ان کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree