Print this page

الیکشن کراؤ،آئین بچاؤ ملک بچاؤ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے مختلف شہروں میں مظاہرے

17 مئی 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ملک کے مختلف  چھوٹے بڑے شہروں میں حقیقی آزادی ، ملک پاکستان کے استحکام ،آئین پاکستان کی بالا دستی اور الیکشن کے انعقاد کے لیے قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کے فرمان پر پر امن احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، اس سلسلے میں لاہور ، کراچی ، چینوٹ،  اسلام آباد،  سکھر ، دادو  اور جہلم میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے یونٹس نے اپنے اپنے علاقوں میں  احتجاج ریکارڈ کروایا شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں آئین بچاو ، حقیقی آزادی اور الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

 ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے  بھی لاہور میں اپنے اہل خانہ  کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کی اس موقع پر مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا  کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی بحرانی صورتحال ، آئین و قانون شکنی اور جنگل کے اس قانون و نظام کے خلاف بطور محب وطن پاکستانی ہم سب کا فرض ہے کہ گھروں سے باہر نکل کر آواز بلند کریں یہ وطن ہمارے آبا و اجداد نے بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا اور آج اسی ملک کے عوام اپنی ہی حکومت کے ظلم اور نا انصافی کا شکار ہیں ایسے حالات میں خاموش تماشائ بننا درست نہیں بلکہ وقت کا تقاضا ہے کہ مادر وطن کے بچاو ، عوام کے حقوق کے تحفظ اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے    جدوجہد کی جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree