محترمہ بی بی سلیمہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی صدر منتخب

13 نومبر 2022

 وحدت نیوز(گلگت) صوبائی سیکرٹیریٹ مجلس وحدت مسلمین گلگت میں مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی کی صدارت میں تنظیمی اجلاس ہوا جس میں گلگت کی فعال خواتین نے شرکت کی اس اجلاس کے آغاز میں دعائے کمیل کی تلاوت اور مصائب امام حسین علیہ سلام بیان کیے گئے بعد ازاں تمام شرکاء کی رائے اور مشاورت کے بعد سابقہ ممبر جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ کو ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ گلگت کا صدر منتخب کیا گیا ۔

اس موقع پر مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے نو منتخب صدر سمیت آٹھ دیگر کابینہ اراکین سے حلف لیا محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ اللہ تعالی اور امام زمان عج کی مدد سے یہ کابینہ گلگت میں اپنی دینی اور ملی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے کوشاں رہے گی اور تین سال کے عرصے میں خواہر بی بی سلیمہ کی قیادت میں گلگت کی مومنات اپنے اجتماعی فرائض کو بھرپور انداز میں انجام دیں گی اختتام پر تمام مومنات نے مرکزی صدر کا شکریہ ادا کیا محترمہ معصومہ نقوی گلگت کے بعد اب بلتستان کے سفر پر روانہ ہو چکی ہیں اور وہاں بھی از سر نو تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree