Print this page

کراچی میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی، محترمہ معصومہ نقوی

16 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی جو گزشتہ ہفتے سے دورہ سندھ پر ہیں جس میں انہوں نے نوابشاہ اور حیدر آباد کے بعد کراچی کا دورہ کیا اور ایک ہفتے میں مختلف علاقوں میں جا کر تنظیمی خواہران سے ملاقات کی۔

کراچی میں تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل کے لیے بروز ہفتہ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ ام البنین اور کابینہ سمیت تنظیمی فعال خواتین نے شرکت کی اس اجلاس میں باہمی مشاورت کے تحت ایک نظارتی کونسل تشکیل دی گی جو کراچی سٹی میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں گی ۔

اس کے علاوہ کراچی شہر کو سات اضلاع میں تقسیم کیا گیا جن میں شرقی کراچی ، وسطی کراچی ، جنوبئ کراچی ، غربی کراچی ،ضلع کورنگی ، ضلع ملیر اور ضلع کیماڑی شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہر ضلع کی تحصیلوں کو متعارف کروایا گیا اس اہم اجلاس میں طے پایا کہ اگلے ماہ میں تیس فعال خواتین کا انتخاب کیاجائے گا جنہیں ان تمام تحصیلوں اور اضلاع کی مسئولیت سونپی جائے گی۔

اجلاس میں اس بات کی اہمیت پر زور دیا گیا کہ منتخب خواتین کو ذمہ داری سونپنے سے پہلے بہترین مدیریت ، الہی تنظیم و جماعت میں کام کرنے کا طریقہ کار اور تنظیمی آداب و اخلاق سے آراستہ کرنے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree