Print this page

پیغمبر اسلام (ص)کی شخصیت عالم ِخلقت کا نقطہ کمال اور عظمتوں کی معراج ہے، ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی

20 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پیغمبر اسلام (ص)کی شخصیت عالم خلقت کا نقطہ کمال اور عظمتوں کی معراج ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت ایسی ہمہ گیر اور جامع شخصیت ہے کہ اس کے تمام پہلؤں کا احاطہ ناممکن ہے۔

 انہوں نے کہا عید میلاد النبی ص کا جشن شایان شان انداز اور دینی جوش و جزبہ کیساتھ منانا چاہیے لیکن اس مناسبت کا سب سے اہم پہلو سیرت نبوی (ص) کو زندہ کرنا ہے عید میلاد النبی ص کی محافل میں تعلیمات و سیرت رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کی جاے جو کہ اسلامی معاشرے کی تربیت کے لیے ناگزیر ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے لئے اہم ہے کہ وہ اسلام اور پیغمبر(ص)کی زیادہ سے زیادہ شناخت و معرفت حاصل کریں، آج دنیائے اسلام کا سب سے بڑا درد فرقہ واریت ہے عالم اسلام کی یکجہتی اور اتحاد کا محور پیغمبراسلام(ص)کا مقدس وجود ہے جن پر تمام مسلمانوں کا ایمان ہے اور جو تمام انسانوں کے احساسات کا مرکزی نقطہ ہیں۔

 ان کا مذید کہنا تھا امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے بارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کا عنوان دیا جسکا مقصد یہ ہے کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے محبت اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دے  مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل لانے والی طاغوتی قوتیں پوری طرح سرگرم ہیں ان باطل پرستوں کو شکست دینے کا واحد ذریعہ اتحاد امت ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ یہ شیعہ سنی علماء و مشائخ کی ذمہ داری ہے کہ قوم کی فکری و شعوری تربیت کریں اور تعلیمات محمدی ص اس تاریک معاشرے کو منور کریں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree