Print this page

جہاں امام حسینؑ نے روزعاشورہ بقاء دین کیلئے قربانی دی وہاں شریکتہ الحسینؑ کی قربانی بھی کسی طور پہ کم نہ تھی ، محترمہ سلمیٰ جعفری

11 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اٹک)امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا محترمہ سلمیٰ جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگربی بی زینب ع کوفہ وشام کے سفر کی سختیوں کو برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے لہجے میں خطبہ نہ دیتی تو امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا ہدف پورا نہ ہوتا۔ بی بی زینب ع کی بقاء دین محمد ص کے لیے قربانیوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس وقت امام وقت عج کو بھی ہمارے اسی جوش و جذبے کی ضرورت ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree