محرم باطل پرستوں اور باطل طاقتوں کے خلاف قیام و جہاد کا مہینہ ہے ،سیدہ زہرا نقوی

10 اگست 2021

وحدت نیوز(لاہور) محرم الحرام کےآغاز پر مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہ ماہ محرم سیدالشہداء اور اولیائے الہی کے سردار امام حسین (ع) کی عظیم تحریک اور آپ کے انقلاب کا مہینہ ہے کہ آپ (ع) نے زمانہ کے ظالم و جابر، فاسق و فاجر، انسانیت کے دشمن، درندہ صفت، حیوانیت کے مجسمہ یزید جیسے بے دین اور ناپاک وجود کے خلاف قیام کیا اور اپنے قیام سے انسانیت کو علم و عمل  شرم و حیا، صدق و صفا، طہارت و پاکیزگی، اخلاق و کردارکے زیور سے آراستہ ہونے کی تعلیم دی اور اپنے ایثار و قربانی سے وقت کے ظالم و جابر، فاسد و بدکار حکمرانوں کو ناکامی اور شکست سے دوچار کیا اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رسوا کردیا ۔

انہوں نے کہا ماہ محرم الحرام کا چاند نمودار ہوتے ہی عالم کا ذرہ زرہ محزون و مغموم ہو جاتا ہے دنیا بھر میں عزاداران مظلوم کربلا مجالس عزا ، جلوس ہائ عزا ، نوحہ خوانی و ماتمداری میں مصروف عمل ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ  سید الشہدا اور آپ کی پاکیزہ آل اور باوفا اصحاب کا تذکرہ ان کہ شہامت و شجاعت کے واقعات دلوں کو حرارت و قوت بخشتے ہیں  امام حسین علیہ سلام اور ان کے آل اطہار و جانثاران کی لازوال قربانیاں ہمیں ایثار ، اتحاد ، حریت اور سربلندی اور ظلم کے سامنے سینہ سپر ہوجانے  کا درس دیتی ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام بانیان مجالس و علماء و ذاکرین کی زمہ داری ہے کہ وہ منبر حسینی کو مجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق  ایسی درسگاہ میں تبدیل کریں جو کہ نہ صرف افراد کی قلبی و ذہنی پاکیزگی اور ان کی روحانی تربیت کا سبب بنیں بلکہ معاشرے میں امن و سلامتی بھائ چارے اور حسینی اقدار کو بھی فروغ دینے کا موجب قرار پائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree