Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے تحت علمِ تجوید و قرآن فہمی کے نتائج کا اعلان اور انعامات کی تقسیم، سولجر بازارمیں خواتین کے یونٹ کا قیام

05 جولائی 2021

وحدت نیوز(کراچی) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان محترمہ ام البنین کی شرکت اور خطاب.مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع جنوبی کی جانب سے علمِ تجوید و قرآن فہمی برائے طالبات کی تقریبِ نتائج اور تقسیم اسناد و  انعامات کا انعقاد صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار میں کیا گیا۔ تجوید و قرآن فہمی کی کلاسز ایک ماہ سے جاری تھیں۔جسمیں علاقے کی خواتین اور بچیوں نے بھرپور شرکت کی۔اختتام پر امتحان کے بعد پوزیشن لینے والی طالبات اور تمام شریک ہونے والی خواہران میں کیش پرائز، تحفے اور اسناد تقسیم کی گئیں۔پہلی پوزیشن محترمہ کنیز ناصر، دوسری پوزیشن محترمہ ناہید محسن اور تیسری پوزیشن محترمہ فاطمہ نوشاد نے حاصل کی۔

اس تقریب میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ ام البنین خصوصی طور پر شریک ہوئیں اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئےتنظیمی اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔جس کے بعد باقاعدہ طور پر شعبہ خواتین سولجر بازار کی یونٹ سازی عمل میں لائی گئ۔جسمیں محترمہ سمانہ نوشاد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی سولجر بازار یونٹ کی سیکرٹری جنرل جبکہ محترمہ عنبرین رضوان ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد ہوئیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree