Print this page

صوبائی حکومت کتیشو/مہدی آبادمیں ظلم کا نشانہ بننے والی خاتون کو انصاف فراہم کرے گی، پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ

29 جون 2021

وحدت نیوز(سکردو)  پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین محترمہ کنیز فاطمہ علی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کتیشو/مہدی آبادمیں رونما ہونے والے دلخراش واقعے میں خاتون پر پتھراؤ اور تشدد انتہائی شرمناک اور ظالمانہ حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جیسے مہذب معاشرے میں یہ واقعہ بلخصوص بلتستان  پر بد نما داغ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔متاثرین کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس دلخراش واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور کاروائی ہو گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree