Print this page

سلام و درود معصومہ سلام اللہ علیہا کی روح تابناک پر جن کے حرم منور نے قم کی ریگستانی سرزمین کو نورانیت بخشی، سیدہ زہرا نقوی

12 جون 2021

وحدت نیوز(لاہور)روز ولادت با سعادت دختر امام موسی کاظمؑ ، خواہر امام علی ابن موسی الرضاؑ حضرت فاطمۃ المعصومہ کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا میلاد مسعود جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کہ موقع پر تمام اہل اسلام بالخصوص امام زمان عج کی خدمت اقدس میں ھدیہ تبریک پیش کرتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کریمان اہلبیت علیھم السلام میں کریمہ اہلبیتؑ کا لقب پانے والی باعظمت بی بی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا فضائل و مراتب و مقامات عالیہ کا مظہر ہیں. معصومین علیہم السلام کی روایات آپ سلام اللہ علیہا کے لئے نہایت اونچے مقامات و مراتب کی دلیل ہیں ۔

 انہوں نے کہا  بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا نے حضرت زینب علیا سلام اللہ علیہا کی طرح اپنے پر برکت سفر میں حقیقی پیشواؤں کی حقانیت کے سلسلے میں امامت کی سند پیش کردی اور مامون کے چہرے سے مکر و فریب کی نقاب نوچ لی کربلا کی شیر دل خاتون کی طرح اپنے بھائی کے قاتل کی حقیقت کو طشت از بام کردیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کریمہ اہلبیتؑ کے حرم کی زیارت زمانے کی غبار آلود فضا میں امید کی کرن ہے آپ کے حرم کی زیارت گناہوں سے آلودہ دلوں کے لیے پاکیزگی اور نورانیت کا موجب اور جنت کی ضمانت ہے لاکھوں زائرین آپ کے حرم مقدس کی زیارت کے لیے حاضر ہوتے ہیں اور اپنا دامن مرادوں سے بھر لے جاتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree