Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے شگرمیں سیمینار بعنوان دور حاضر میں خواتین کی ذمہ داریاں کا انعقاد، ممبر جی بی اسمبلی کنیز فاطمہ کی خصوصی شرکت

02 جون 2021

وحدت نیوز(شگر) مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے زیر اہتمام وحدت آفس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے تعاون سے خواتین کے لئے ""دور حاضر میں خواتین کی ذمہ داریاں"" کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا ۔اس سیمینار میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین و پارلیمانی سیکریٹری فار ویمن ڈیویلپمنٹ محترمہ کنیز فاطمہ علی نے خصوصی شرکت کی۔

سیمینار میں شعبہ خواتین کے عہدے دار خواتین کے علاوہ دیگر خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔محترمہ نجمہ مریم سبحانی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین ضلع نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ محترمہ سکینہ ، محترمہ حکیمہ اور سیمینار کی مہمان خصوصی ممبر اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ علی نے سیمینار کے مذکورہ عنوان کے تناظر میں خواتین کی ذمہ داریوں پر مفصل روشنی ڈالی ۔ضلعی سیکریٹری جنرل شیخ اشرف حسین شگری نے بھی اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

محترمہ کنیز فاطمہ نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی طرف سے تنظیمی فعالیت اور کارکردگیوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شگر میں خواتین کو درپیش مشکلات کے حل اور انہیں معاشرے میں بہتر مقام دینے کے لئے تعاون کا یقین دلایا۔سیمینار کے آخر میں ممبر اسمبلی کے سامنے چند مطالبات پیش کئے ، جنہیں پارلیمانی سیکریٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ نے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree