Print this page

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اور آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام ' آج کا جوان ناصر امام عج پروگرام کا انعقاد

13 اپریل 2021

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک اور آی ایس او طالبات اٹک کے زہر اہتمام ولادت امام زمانہ عج کی مناسبت سے  مکتب قرآن و اہلبیت میں بچوں میں اپنے امام وقت سے آشنای اور قلبی لگاو پیدا کرنے کے لیے  " آج کا جوان ناصر امام عج " کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دی نالج سٹی سکول ' آی ایس او محبین اور مکتب قرآن و اہلبیت کے بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی اراکین محترمہ فرح دینا ، محترمہ قراۃ العین اور محترمہ زینب بنت الھدی  اور ضلع اٹک کی مسئولین محترمہ نزہت نقوی اور محترمہ عاصمہ نوید بھی شریک ہوئیں ۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محترمہ زینب بنت الھدی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ظہور امام زمان عج  کے لیے وہ ہی افراد آمادہ ہونگے جو آج کے امتحان میں سرخرو ہونگے امام عج کے ساتھی ایسے افراد ہونگے جو مظلوم کے مددگار اور ظالم سے بیزار ہونگے کلمہ حق اور جہاد مسلسل کرتے رہینگے ان کا کہنا تھا آج جب ہم امام مھدی علیہ سلام کا انتظار کر رہے ہیں تو ہمین دیکھنا ہوگا کہ عملی طور پر ہم کیا کر رہے ہیں ہمارے بے گناہ شیعہ بھای جو عرصہ دراز سے لاپتہ ہیں جن کی مائیں بہنیں بیوی بچے کرب و اذیت میں سراپا احتجاج ہیں ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے ہم نے کیا کردار ادا کیا۔

 انھوں نےمزید کہا یہ وقت باتوں کا نہیں عمل کا ہے جو آج میدان عمل میں موجود ہوگا وہ ہی کل امام زمان عج کی نصرت کے لیے آمادہ ہوگا پروگرام کے اختتام پر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گۓ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree