Print this page

مرکزی سیکریٹری جنرل ورکن پنجاب اسمبلی محترمہ زہرا نقوی کا ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

14 دسمبر 2020

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کا کابینہ اجلاس ، مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی کی خصوصی شرکت مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کا کابینہ اجلاس وحدت ہاوس شادمان لاہور میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

 اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل سیدہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدہ عظمی نقوی سمیت تمام کابینہ اراکین نے شرکت کی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ضلع لاہور کے تمام شعبہ جات کی تفصیلات اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سرپرستی میں شعبہ خواتین لاہور کی بھرپور کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے اراکین سے اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree