وحدت نیوز(ہالا) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ھالا نیو ضلع مٹیاری صوبہ سندہ کی جانب سے شب قدر کی مناسبت سے گاوں سعید خان لغاری میں اعما ل خواہر مرضیہ سعیدی نے کرائے اور شب قدر کی فضیلت بھی بیان کی خواہر نے شب قدر کی مناسبت سے قرآن کی سورہ قدر کی تلاوت کی اور ہر آیت کو تفصیل سے بیان کیا ۔ خواہر مرضیہ سعیدی نےشب قد رکی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہاکہ شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے یہ 80 سال عبادتوں کے برابر ہے شب قدر کی با برکت رات میں فرشتے اور جبرئیل بہ حکم خدا ہر کام کے بارے میں احکام لیکر آتے ہیں اس رات تمام ملائکہ زمین پہ نازل ہوتے ہیں اور یہ سب امام زمانہ (عج) کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں امام انسان کی صلاحیت, نیت, تقوی عبادت کو مد نظر رکھ کے عطا کرتے ہیں۔یہ رات سلامتی کی رات ہے سلامتی سے مراد جو بندہ خدا عبادت میں مشغول ہوتا ہے تو اللہ کے فرشتے درود بھیجتے ہیں۔
خواہر مرضیہ سعیدی نے شب قدر کی مزیدفضیلت بیان کرتے ہوئے کہا یہ رات شب قدر کی پہلی دو راتوں سے افضل ہے اور بہت سی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ شب قدر یہی ہے اور یہ بات اصلیت کے قریب تر ہے اس رات حکمت الاہی کے مطابق کائنات کے تمام امور مقدر ہوتے ہیں لہذا ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اس رات امت مسلمہ اور ظہور امام زمانہ کے لیے خصوصا دعائیں کریں انشااللہ جلد ہم وہ منظر دیکھئے جب جنت البقیع کی تعمیر ہو ا سرزمین انبیاءیہودیوں کے تسلط سے آزاد ہو اور امت مسلمہ پرچم اسلام تلے ایک ہو۔