Print this page

سکھر سے تعلق رکھنے والے تنظیمی برادران کے وفد کی قم المقدسہ میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امورخارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی سے ملاقات

07 دسمبر 2023

وحدت نیوز(قم)حجتہ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے سکھر کے تنظیمی برادران کی ملاقات۔تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کے ساتھ سکھر صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے تنظیمی برادران کے وفد کی ملاقات۔

وفد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رکن نظارت برادر آفتاب میرانی جوکہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ فلاح و بہبود میں بھی کام کر چکے ہیں۔ انکے علاوہ ایم ڈبلیو ایم سکھرکے سابق سیکرٹری سیاسیات برادر منتظر مہدی بھی وفد میں شامل تھے۔

ملاقات میں موسسہ باقرلعلوم کے مدیر  حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا فدا علی حلیمی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے صدر حجتہ الاسلام مولانا شیدا حسین جعفری اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے ڈپٹی سیکرٹری حجتہ الاسلام مولانا احسان دانش بھی شامل تھے۔باہمی ملاقات میں ملی و قومی امور زیر بحث آئے۔علاوہ ازیں سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے مشرق وسطی و بالخصوص فلسطین میں جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree