مجلس وحدت مسلمین ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور دیگرماتمی دستوں کی انہدام جنت البقیع کے خلاف احتجاجی ریلی

20 مئی 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد، تحریک نفاظ فقہ جعفریہ مظفرآباد اور ماتمی دستہ دعائے زہراء ع دومیل سیداں کے زیر اہتمام گزشتہ روز 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر علمدار چوک تا دربار سہیلی سرکار احتجاجی ماتمی جلوس نکالا گیا۔ اس موقع پر عزاداران سیدہ فاطمة الزہراء سلام علیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نوحہ خوانی کے ساتھ ساتھ آل سعود مردہ باد، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گیے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن تاریخ اسلام میں سیاہ باب ہے کہ جس دن آل سعود نے امریکہ و دیگر تاغوتی قوتوں کی ایماء پر مسلمانوں جنت البقیع میں دختر رسول ص کے مزار کو مسمار کر کے تمام امت مسلمہ کی دل آزاری کی۔ آج کا یہ احتجاج اس واقع کی پرزور مزمت کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ سعودی عرب سے یہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر کیلئے ہمیں موقع فراہم کرئے ہم خود جنت البقیع کے مزارات تعمیر کریں گے۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ آج کا یہ احتجاج فلسطین، کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین پر جاری مظالم کی بھی پرزور مزمت کرتا ہے۔ آخر میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد سید غفران کاظمی، صدر تحریک نفاظ فقہ جعفریہ مظفرآباد سید بلاول کاظمی، سالار ماتمی دستہ دعائے زہراء سلام علیہ سید عاقب کاظمی نے تمام شرکاء کو احتجاج میں شرکت کرنے اور ملی بیداری کا ثبوت دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree