Print this page

انسداد دہشت گردی عدالت سے ایم ڈبلیوایم گلگت کے اسیر رہنماوں کی درخواست ضمانت مسترد

19 اگست 2015

وحدت نیوز (گلگت) انسداد دہشت گردی عدالت گلگت نے یمنی مظلوم مسلمانوں کی حمایت کے جرم میں گرفتار ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے رہنماوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری امورسیاسیات غلام عباس ، ڈویژنل رہنما شیخ شہادت حسین ، سابق امیدوار حلقہ ۲ مطہر عباس اور آئی ایس او کے ڈویژنل صدر جمال حیدر کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج راجہ شہباز خان کے روبروپیش کی گئی جسے دلائل سننے کے بعد مسترد کردیا گیا، ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ترجمان الیاس صدیقی نے وحدت نیوز ست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں اینٹی ٹیرارسٹ ایکٹ( اے ٹی اے )کی دفعہ کا غیر ضرورری اور سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے ، ریاستی ادارے اس عمل کو روکیں ، انہوں نے کہا کہ  ہم اپنے بے گناہ اسیروں کی ضمانت کیلئے جلد چیف کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree