Print this page

ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم کی جانب سے چندا میں گرلز ہائی اسکول کی سائٹ سلیکشن ہوگئی

21 اپریل 2024

وحدت نیوز (سکردو) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے محکمہ تعلیم کی ٹیکنیکل سیل کے اوسئیرو افسران اور محکمہ مال کے افسران و تحصیدار کے ہمراہ گرلز ہائی سکول چنداکی سائیٹ سلیکشن کے لیے دورہ کیا۔ اس موقع پر چنداکے عوام اور سرکردگان کے تعاون سے سائیٹ سلیکشن ہوگئی۔

یہ ادارہ چندا کے عوام سے دیرینہ مطالبہ تھا۔ اس سلسلے میں عوامی تحفظات بھی دور کیے گئے اور اتتفاق و اتحاد کے ساتھ سکول کے منصوبے پر کام کرنا طے پایا۔ اس منصوبے پر انشاءاللہ جلد کام کا آغاز ہوگا۔ بھرپور تعاون پر اپوزیشن لیڈر نے جنت نظیر خطہ چندا کے عوام اور سرکردگان کا شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree