Print this page

ایم ڈبلیوایم وفد کی سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان وصوبائی صدر پی ٹی آئی خالد خورشید خان سے ملاقات

27 دسمبر 2023

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد کی شیخ نیئر عباس مصطفوی کی سربراہی میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان  خالد خورشید سے رٹو ہاؤس خومر جٹیال میں اہم ملاقات۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے اہم عوامی امور اور  ملکی  سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں سابق معاون خصوصی و رہنما ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی،صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم حاجی غلام عباس اور دیگر رہنما ہمراہ تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree