Print this page

گلگت بلتستان کی موجودہ کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے گندم سبسڈی کا خاتمہ یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم ہے،شیخ احمد نوری

13 نومبر 2023

وحدت نیوز(سکردو)رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے گندم سبسڈی کا خاتمہ یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔جب تک گلگت بلتستان کو آئینی حصہ نہیں بنایا جاتا اور این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں ملتا سبسڈی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔صوبائی حکومت اس ظالمانہ اقدام کو فوری واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے بہنے والی دریا پاکستان کے 90 فی صد زمینوں کو سیراب کرے ہمیں نہ رائلٹی ملے اور نہ گندم پر سبسڈی یہ ریاستی ظلم اور ناانصافی ہے.گلگت بلتستان کے غیور عوام صوبائی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام پر خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی امپورٹڈ حکومت عوامی حقوق کی حفاظت نہیں کر سکتے تو انہیں حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔اراکین جی بی کونسل ہر فورم پر عوام دشمن پالیسیوں کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree