Print this page

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباءوطالبات کاگلگت بلتستان اسمبلی کا دورہ، ایم ڈبلیوایم ممبر کنیز فاطمہ کی بریفنگ

11 جون 2023

وحدت نیوز(گلگت)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم شعبہ اسلامی تعلیمات، سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے طلبہ و طالبات نے پروفیسر انصار مدنی کے ہمراہ گلگت بلتستان اسمبلی کا دورہ کیا۔

 اسمبلی حال میں ممبر اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ ،سیکرٹری اسمبلی عبدالرزاق اور ایڈیشنل سیکرٹری عاشق حسین نے طلبہ و طالبات کو گلگت بلتستان اسمبلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 اس موقع پر گلگت بلتستان کی سیاسی تاریخ، گلگت بلتستان اسمبلی کا ارتقائی سفر اور اسمبلی کے افعال کے حوالے سے طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا گیا.

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree