Print this page

جی بی کونسل کا اہم اجلاس، ایم ڈبلیوایم رہنما وممبر جی بی کونسل شیخ احمد نوری کی بھی خصوصی شرکت

09 جون 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)ممبران گلگت بلتستان کونسل کا ایک اہم اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی محمّد ایوب شاہ کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں  منعقد ہوئی جس میں تمام ممبران کونسل شیخ احمد نوری(سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان)،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اقبال نصیر ،ممبر کونسل سید شبیہ الحسنین،ممبر کونسل عبدالرحمان شریک ھوئے ۔

اس کے علاوہ کونسل کے تمام ذمہ داران جوائنٹ سیکرٹری ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ،ڈپٹی سیکرٹری فنانس ،ڈپٹی چیف پلاننگ کے عہدے داران نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں مندرجہ ذیل ایجنڈے  پر تفصیل سے بات ہوئی ۔

1)تمام CPS ملازمین کی مستقلی کو یقینی بنانے پر متفق ہوا۔
2) اسلام آباد میں کونسل کے لیے مختص زمین پر کونسل کی عمارت تعمیر کرنے پر اتفاق ہوا۔
3)سابقہ ممبران کے سکیموں  کے بقایا جات کو فوری ادا کرنے کا حکم۔
4) موجودہ  ممبران کونسل کے  ترقیاتی  سکیموں کیلئےمتعلقہ اداروں کو سکیموں کی لسٹ بجوانے کے احکامات جاری کرنے کا حکم ہوا۔

 

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree