Print this page

محنت کش کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،مزدور اور محنت کش ہی دنیا کو سنوارنے کی بنیاد بنتے ہیں،شیخ احمد نوری

01 مئی 2023

وحدت نیوز(سکردو)رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے یوم مزدو کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کش کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،مزدور اور محنت کش ہی دنیا کو سنوارنے کی بنیاد بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزدور، محنت کش ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ہر خاندان،محلہ،علاقہ اپنے قریب مزدور، محنت کش اور مستحق افراد کی مدد کریں۔آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں یکم مئی یوم مزدور کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کے منانے کا مقصد محنت کشوں کے بنیادی حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree