Print this page

ماہی پروری کو گھریلو صنعت بنانےکیلئےایم ڈبلیوایم رہنما وزیر زراعت کاظم میثم کی جانب سے نیورنگاہ میں پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح

19 اپریل 2023

وحدت نیوز(نیورنگاہ) ماہی پروری کو گھریلو صنعت بنانے کے لیے حلقہ دو سکردو کی اے ڈی پی میں خواتین کے لیے رکھی گئی سکیم کے پائلٹ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت کم آمدن والی خواتین سے درخواستیں طلب کرلی گئی اور محکمہ کی جانب سے قائم کمیٹی کی سکروٹنی، ویریفیکیشن اور فیزیبلٹی کے جائزہ کے بعد مختلف مقامات پر گھریلو صنعت کے طور پر ماہی پروری کو فروغ دینے کے لیے فش سیڈ، فیڈ اور دیگر معاونتوں کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی گئی۔

 اس سلسلے میں نیورنگاہ میں دی گئی سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے دعا کرکے پروگرام کا آغاز کیا۔منسٹر ایگریکلچر و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم، ڈی ڈی فشریز حاجی مہدی اور دیگر افسران نے افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree